سعودی عرب میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہونے کے امکانات روشن ہیں : مصباح الحق

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

جدہ (جیوڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کسی بھی کھیل کے فروغ کیلئے کھلاڑی، انتظامیہ اور سپانسر لازم و ملزوم ہوتے ہیں۔ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کی کوششیں دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

انہوں نے یہ بات جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سعودی کپ 2016ء ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں کہی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سربراہ چودھری اقبال، ھالا کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر سمیر ندال خان بھی موجود تھے۔

کپتان نے کہا کہ کرکٹ میرے نزدیک ایک شوق ہے او رآپ لوگ بھی شوق کے لئے ہی کھیلتے ہیں۔ 23 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ شروع کی اور 27 سال میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ کسی بھی کھیل کے فروغ کیلئے کھلاڑی، انتظامیہ اور سپانسر لازم و ملزوم ہوتے ہیں۔

جب بھی ہماری مدد کی ضرورت ہو، ہم کرکٹ کے فروغ کیلئے ہرقسم کی مدد کیلئے سعود عرب آنے کو تیار ہیں۔ جے سی اے کے چیف ایگزیکٹو چودھری محمد اقبال نے سعودی پریمیئر لیگ ہر سال کروانے کا اعلان کیا۔