لاہور (جیوڈیسک) معروف فلمی اداکار شفقت چیمہ نے کہاہے کہ پاکستان کا پہلا فنکار ہوں جس نے 920 فلموں میں کام کیا ہے آج جو کچھ بھی ہوں ماں کی دعا کی بدولت ہوں۔
عالم دین کا بیٹا حافظ قرآن و قاری ہوں واعظ بھی کرتا ہوں اللہ تعالی اپنے بندوں سے جب چاہے اور جو چاہے کام لے سکتاہے اس نے مجھے جس کام کے لیے چناہے میں حاضر ہوں۔
اپنے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں کسی کے خلاف بات نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی دل آزاری کرتا ہوں۔