اسلام آباد (جیوڈیسک) پالیسی میں تبدیلی کے باوجود پیپلز پارٹی کے دو سابق وزراء اعظم کے نام اب بھی ای سی ایل میں موجود ہیں۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالے گئے۔
یوسف رضا گیلانی کا نام سر براہ اوگرا تعیناتی کیس میں وزارت داخلہ کو ارسال کیا گیا جبکہ راجہ پرویز اشرف کا نام رینٹل پاور پراجیکٹ کے سلسلے میں وزارت داخلہ کو ارسال کیا گیا تھا۔
واضح رہے حال ہی میں یوسف رضا گیلانی کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دی گئی۔