میرپور خاص (جیوڈیسک) جماعت اسلامی عوام کی فلاح و بہبود کا فریضہ پورے پاکستان میں بلاکسی رنگ و نسل مذہب‘ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکرانجام دے رہی ہے حکومتی و سرکاری ادارے عوام الناس کو معیاری بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے میرپورخاص نیو ٹاﺅن میں الخدمت ڈائسگونسٹگ و میڈیکل سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
لیاقت بلوچ نے عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والے خزانے سے حکمران اپنا معمولی علاج بھی باہر ممالک سے کروڑوں روپے خرچ کرکے کرواتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان بھر کی غریب عوام سرکاری اداروں کو معمولی امراض کے معیاری علاج کی سہولیات بھی میسر نہیں ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو امیرشہر افضال آرائیں الخدمت کے صدر زاہد الرحمن اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں لیاقت بلوچ نے مسجد ہدیٰ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک عام پاکستانی سوا لاکھ کا روپے کا عالمی اداروں کا مقروض بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنانا چاہتی ہے۔ علاوہ ازیں ریل چلاﺅ عوامی دھرنا کے شرکاءسے مخاطب ہوئے کہا کہ ریلوے کا نظام کرپشن کے ناسور نے تباہ کردیا ہے عوام بنیادی سفری سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں۔