میڈرڈ (جیوڈیسک) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رومانیا کی سیمونا ہالیپ کا مقابلہ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کیساتھ ہوا۔
رومانیہ کی ٹینس اسٹار نے میچ کے آغاز سے ہی اچھا کھیل پیش کیا اور حریف پلیر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کی۔
فاتح کھلاڑی نے اس جیت کے بعد ایونٹ کےفائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔