اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
رپورٹ میں انتیس پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا رپورٹ کے مطابق این اے 110 سیالکوٹ کے 227 میں سے 29 پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ ہی نہیں مل سکا جبکہ 242 کاؤنٹر فائلز بھی غائب ہیں۔
پری سکین کیلئے 1 لاکھ 52 ہزار 25 کاؤنٹر فائلز موصول ہوئیں جن میں سے 803 کاؤنٹر فائلز ناکارہ ہونے کی وجہ سے سکین نہیں ہو سکیں۔