بنگلہ دیش میں مقامی صوفی رہنما کا پراسرار قتل، شدت پسند ملوث ہو سکتے ہیں: پولیس

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں ایک صوفی رہنما کو بھی پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ راج شاہی کے علاقے میں 65 سالہ محمد شاہد اللہ جمعہ کی صبح گھر سے نکلے اور رات کو اہل علاقہ نے درختوں کے جھنڈ سے انکی خون میں لت پت نعش دیکھی۔

راج شاہی پولیس چیف کے مطابق شاہد بہت مقبول صوفی تھے ان کے قتل میں شدت پسندوں کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق صوفی شاہد کو گردن سے ذبح کیا گیا ہے اور اسکا تعلق ملک میں مختلف افراد کے قتل کے حالیہ سلسلے سے ہی معلوم ہوتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران بنگلہ دیش میں 2 ہم جنس پرستوں، ایک لبرل پروفیسر، ایک ملحد، ایک ہندو درزی کو قتل کیا جاچکا ہے۔