فیصل آباد : ریلوے پھاٹک نہ ہونے سے حادثات کیخلاف شہریوں کا احتجاج

Potest

Potest

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے نواحی علاقے ساہیانوالہ میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے سے حادثات میں اضافے کیخلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔

ریلوے حکام کیخلاف نعرے بازی کی اور ٹریک پر آگ لگا دی ، مظاہرین نے پاکستان ایکسپریس کو بھی روک لیا اور ریلوے انتظامیہ سے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ساہیانوالہ میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے کئی علاقہ مکین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ساہیانوالہ کے رہائشیوں نے ریلوے حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ساہیانوالہ میں پھاٹک نصب کیا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔