بوسنیا : سلطنت عثمانیہ کی تاریخی مسجد کو دوبارہ بحال کر دیا گیا

Masjid

Masjid

بوسنیا (جیوڈیسک) بوسنیا میں سلطنت عثمانیہ کے دور کی تاریخی مسجد کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

بحالی کی تقریب میں ترک وزیر اعظم داؤد اوغلو نے بھی شرکت کی۔ بوسنیا کے شہر بنجا لوکا میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں تعمیر کی جانے والی فرحتپاشا نامی تاریخی مسجد کی دوبارہ بحالی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو بھی شریک ہوئے ۔ 1990 کی دہائی میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران سربوں نے جامع مسجد فرحت پاشا کومنہدم کر دیا تھا۔

سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی اس مسجد کو کو عثمانی فنِ تعمیر کا شاہکار کہا جاتا ہے ۔ مسجد کی دوبارہ تعمیر پر 14 سال لگے اور اسے پرانے پتھر سے ہی تعمیر کیا گیا ہے۔