عباس پور میں پرائیویٹ ناقص آٹے کی فروخت جاری

Flour

Flour

عباس پور (نمائندہ خصوصی) عباس پور میں پرائیویٹ ناقص آٹے کی فروخت جاری عوام پیٹ درد کی بیماری میں مبتلا کوئی پرسان حل نہیں تفصیلات کے مطابق عباس پور میں انتہائی ناقص آٹے کی فروخت کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کوالٹی کے آٹے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ناقص آٹے کی کھلے عام فروخت لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص آٹے کی فروخت پر پابند ی لگائی جائے اور صاف وشفاف آٹے کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور عباس پور میں سول سپلائی میں ٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اُن کی قیمت کا تعین بھی کیا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے بچ سکیں۔