جھنگ کی خبریں 9/5/2016

Service Card

Service Card

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلہ کے حوالہ سے بھٹہ مزدورں کو خدمت کارڈ کے اجراء کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن ہارون رشید نے جناح کونسل ہا ل میں بھٹہ مزدوروں میں خدمت کارڈ کی تقسیم کے مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالہ سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مزدوروں کیلئے بیٹھنے کا سایہ داراور پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے اور خدمت کارڈ کی تقسیم میں درپیش دشواریوں کو فوری دور کیا جائے۔ انہوںنے ڈیوٹی پر تعینات عملہ کو ہدایت کی ہے کہ خدمت کارڈ کی تقسیم کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں سستی اور لاپرواہی سے پرہیز کریں۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پہلے مرحلہ کے دوران ضلع بھر کے 157والد ین کو تین تین ہزار روپے دیئے جا چکے ہیں اورانکے333بچوں میں سکول بیگ، کتابیں ،سٹیشنری، جوتے اور یونیفارم مفت فراہم کر دی گئی ہیں۔بعد ازاں ڈی او سی ہارون رشید نے بھٹہ مزدورں سے ملاقات کے دوران مسائل دریافت کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔خادمانِ سرورِ کونین فورم پاکستان کے زیر اہتمام محفلِ میلادِ مصطفیۖ بزرگ صحافی فوجی آفتاب احمد خان ترین سلطانی کی رہائش گاہ محلہ فیض آباد سیٹلائٹ ٹائون جھنگ پر منعقد ہو ئی محفلِ میلادِ مصطفی کا آغازاللہ کے فضل و کرم سے بعداز نمازِ عصرحافظ الطاف حسین شاہد نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا اور نقابت کے فرائض محمدقمر حسین نے سر انجام دئے ۔اس موقع پر مشہور و معروف ثناء خوانِ مصطفی جن میں حا فظ فیاض احمد سمشی ،حافظ الطاف حسین شاہد، ارسلان ندیم خان ترین آف لاہور،محمد حسن چشتی،ذیشان سلطانی،حافظ الطاف حسین شاہد،حیدر علی چشتی وننھے ثناء خواں فراست حسین عباسی اور سید راز حسین شاہ نے سرورِ کائنات کے حضور اپنے اپنے انداز میں عقیدت کے پھول نچھاورکئے،اس موقع پرقاری شفقات حسین قُریشی نے خصوصی خطاب کیا اور محفل کا اختتام ذکرِ الہی اور دُعا کے ساتھ شام نما زِ مغرب کے وقت ہو ا،دریں اثناء محفل کے اختتام پر عقیدت مندوں میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(تحصیل (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 3جون وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اساتذہ کا بال بچوں سمیت دھرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب صوفی رمضان انقلابی ، مرکزی صدر خواتین ونگ میڈم فرخندہ عثمان ، چیف آرگنائزر محمدخان اعوان ، محمدشفیق بھلوالیہ ودیگر اساتذہ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل اساتذہ الائنس کی مسلسل جدوجہد سے باقی اساتذہ تنظیمیں بھی احتجاج پر مجبور ہوئی ہیں۔ اس دفعہ 30جون کی طرح مزاکرات کے نام پر اساتذہ تحریک کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپنے دیں گے۔ پنجاب حکومت سکولوں کی نجکاری کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھکر کے ہزاروں مردوخواتین نے جس طرح 3جون کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ ہم حکومت کو مجبور کردیں گے کہ PEFکے حوالے سکولوں کو واپس کرے، اساتذہ کواَپ گریڈیشن دیں اور تمام اساتذہ مسائل کو حل کریں ورنہ پنجاب بھر کے اساتذہ 3جون کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مطالبات کی منظوری تک بال بچوں سمیت دھرنا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاراور ہنڈائی ڈالے کے درمیان تصادم ایک شخص جابحق 05 ا فرا د شدیدزخمی
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ روڈ 12 میل کے قریب کار نمبریLED1864 اور ہنڈائی ڈالا نمبری RPT7095 کے درمیا ن تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا جس سے 55 سالہ راجہ محمد اکرم ولد راجہ منصف مو قع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ 22سالہ محمد عرفان 25سالہ ضمیر 60سالہ محمد سیف الرحمان 20 سالہ سلیم اور 30سالہ محمد طارق شدید زخمی ہوا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جھنگ کی دو گاڑیوں نے وہا ں رسپانڈ کیا ٰ ریسکیو1122 کی ٹیموںنے بر وقت ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔