لیہ کی خبریں 10/5/2016

Layyah

Layyah

لیہ : ملک الطاف احمدہانس کے والد ملک مشتاق احمدہانس مرحوم کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے کہا ہے کہ امام حسین نے کربلاکے میدان میں عظیم قربانی دے کردین اسلام کوہمیشہ کیلئے بچالیا۔یزیدی ٹولے نے خاندان نبوت پر ظلم کی انتہاکردی۔ان ظالموںنے پانی بھی بندکردیا۔انہوںنے کہا کہ اہلبہت اطہارنے صبر، استقامت اورشجاعت وبہادری کی لازوال داستانیں تشکیل دیں۔تین دن کے پیاسوںنے شجاعت وبہادری کے وہ جوہردکھائے کہ یزیدیوں کے ہوش اڑ گئے۔اہلبیت کے ایک ایک چشم وچراغ نے سینکڑوں، سینکڑوں یزدیوں کوجہنم پہنچایا۔قل خوانی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ : شب برات کی آمد،پابندی کے باوجود آتش بازی کے سامان کی فروخت جاری،پٹاخے بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کاعوامی مطالبہ۔تفصیل کے مطابق اللہ کی طرف سے امت مسلمہ کیلئے عطاء کردہ تحفہ شب برات کی آمدقریب ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ رات گناہوں سے توبہ کرنے اوراللہ کوراضی کرنے کیلئے رات عطاء کی ہے۔ اس بابرکت رات کوآتش بازی کی رات بنادیا گیا ہے۔ شب برات سے ایک ماہ پہلے دکانوںپرآتش بازی کے سامان فروخت اورگلی محلوںمیں آتش بازی شروع ہوجاتی ہے۔ شعبان المعظم کاچاندنظرآتے ہی آتش بازی میں تیزی آجاتی ہے۔آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پرپابندی کے باوجود چوری چھپے فروخت جاری ہے۔مذہبی، عوامی حلقوںنے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آتش بازی کاسامان تیارکرنے والی فیکٹریوں اورفروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے آتش بازی کے سامان کی تیاری اورفروخت بندکرائی جائے۔عوامی حلقوںنے مطالبہ کیا ہے کہ آتش بازی کاسامان تیارکرنے والی فیکٹریوںکومسمارکیا جائے اوران فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔