اک نغمہ مرے دل کی صدا لگتا ہے
Posted on May 10, 2016 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
با وفا لگتا ہے نہ شخص برا لگتا ہے
جانے کیا بات ہے پر سب سے جدا لگتا ہے
تب سے پتھر بنے بیٹھا ہے صنم خانے کا
ہم نے اک بار کہا تھا تو خدا لگتا ہے
دیکھتا رہتا ہے چپ چاپ ستاروں کی طرف
جانے کیوں خود سے بھی وہ اتنا خفا لگتا ہے
پاسباں بن کے ہی لْوٹا ہے زمانہ اکثر
راہزن ہے کہ ہمیں راہنما لگتا ہے
حسرتِ دل کی جو سوچو تو ہنسی آئے گی
چھوٹی باتوں پہ نہ جائو کہ برا لگتا ہے
میری آغوش میں پلتے ہیں ہزاروں نغمے
ایک اک نغمہ مِرے دل کی صدا لگتا ہے
نشترِ غم ہے کہ مٹتا ہی نہیں دل سے نثار
بھولنے جائیں تو اتنا ہی ہرا لگتا ہے
Ahmed Nisar
تحریر : احمد نثار
Mob : 09325811912
Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in