پشاور : ڈبگری گارڈن میں ہوٹل میں تلاشی لینے پر نوجوان کی پولیس پر فائرنگ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ڈبگری گارڈن کے ہوٹل میں نوجوان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس نے کارروائی کے دوران گیس بم پھینکے اور جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشکوک نوجوان کی ہوٹل میں موجودگی کی اطلاع پر معمول کی کارروائی کے دوران ہوٹل کی تلاشی لی جس پر ہوٹل کے ایک کمرے میں رہائش پذیر ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

ملزم کے فائرنگ کرنے پر پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی، پولیس نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا اور جوابی کارروائی کے طور پر گیس بم پھینکے اور فائرنگ کی جس سے ملزم مارا گیا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فائرنگ کے واقعے سے ہوٹل میں مقیم مہمانوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔