طویل سیاسی کیریر میں وہ پانچ بار بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ اہم عہدوں پر رہنے کے باوجود ان کا شمار ایسے چند رہنمائوں میں ہوتا ہے جو اپنی سادگی کے لئے مشہور ہیں۔
سکھوں کی اہم تنظیم شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر اور شرومنی اکالی دل کے اعلی رہنما۔ ان کی پیدائش پٹیالہ کے توڑا گائوں میں ایک کسان گھرانے میں ہوئیں۔
طویل سیاسی کیریر میں وہ پانچ بار بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ اہم عہدوں پر رہنے کے باوجود ان کا شمار ایسے چند رہنمائوں میں ہوتا ہے جو اپنی سادگی کے لئے مشہور ہیں۔ وہ نوجوانی سے ہی اکالی سیاست میں سرگرم ہو گئے تھے۔ انیس سو سینتالیس میں وہ پٹیالہ میں اکالی دل کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔
پنجاب میں خالصتان کی مہم کے دنوں میں ہونے والے آپریشن بلو سٹار میں سکھوں کے مذہبی مقام اکال تخت کو بہت نقصان پہنچا تھا۔ اس وقت حکومت نے اس کی تعمیر نو کروائی تھی لیکن سکھوں نے یہ بات قبول نہیں کی۔گرچرن سنگھ کی قیادت میں اکال تخت کو ایک بار توڑا گیا اور پھر اس عمارت کو سکھوں نے خود کھڑا کیا۔ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دہلی میں ان کا انتقال ہوا۔