ترقیاتی منصوبوں کے لیے 7 کھرب میں سے 458 ارب روپے ریلیز

Pak Rupes

Pak Rupes

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلیے 6 مئی 2016 تک 4 کھرب 58 ارب 26 کروڑ 29 لاکھ 60 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے جبکہ رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کیلیے 7 کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے لیے 13 ارب 10 کروڑ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کی بحالی کیلیے 65 ارب 4 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار، پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کیلیے 20 ارب، سیفران/فاٹا کیلیے 19 ارب 2کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلیے 9ارب 12 کروڑ، اے جے کے بلاک 13ارب 77 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر 1 کھرب 1 ارب 83 کروڑ 32 لاکھ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) 65 ارب 16کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن 21 ارب
50 کروڑ،ریلویز ڈویژن 25 ارب 78 کروڑ،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن 23 ارب 47 کروڑ، صحت 17 ارب 72 کروڑ، داخلہ ڈویژن 14 ارب 58 کروڑ، ہائرایجوکیشن کمیشن 14 ارب، فنانس ڈویژن 6 ارب 50 کروڑسمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز جاری کیے ہیں۔