کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی نشاندہی پر عزیر بلوچ کے چار قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش میں نشاندہی کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری اور ملیر میمن گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی اور گینگ وار ملزمان کے دست راست ہیں ، ملزمان کو عزیر بلوچ کی نشاندہی پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔