بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی حالت سنبھل گئی
Posted on May 10, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Sushma Swaraj
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی حالت سنبھل گئی۔ سشما سوراج کو نمونیا کا حملہ ہونے پر نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
پیر کو ہسپتال کے سربراہ کے بیان کے مطابق 64سالہ وزیر خارجہ کی حالت سنبھل گئی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔
آئندہ چند روز میں ان کو ہسپتال سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔ ان کی صحت کی نگرانی سپشلسٹس ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ کو بیرون ممالک سفر کے دوران سینے کا انفیکشن ہوا جو نمونیا میں بدل گیا۔
ان کو سانس لینے اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر 25 اپریل کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com