نیروبی (جیوڈیسک) 2015ء میں بغاوت کی سازش کے الزام پر افریقی ملک برونڈی کی سپریم کورٹ نے جنرل ساٹرلی سمیت 21 افسروں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
یاد رہے جنوری میں 9 فوجی افسروں کو 30 برس، 8 کو 5,5 برس سزا سنائی گئی اور 7 کو بری کر دیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹرز نے ان سزائوں کیخلاف اپیل کی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمر قید پانیوالے میں 2 آرمی افسر موجود ہیں جنہیں پہلے بری کر دیا تھا ادھر بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت کے میئر نے دہشتگردوں کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔