بیلجیئم میں مبینہ دہشت گرد سیل کے ارکان پر مقدمہ شروع

Belgium

Belgium

برسلز (جیوڈیسک) بیلجیئم میں 7 ایسے افراد پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ پیرس اور برسلز پر حملے کرنے والے انتہا پسند جنگجوؤں کے گروہ کا حصہ ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے اس سیل کو جنوری 2015 میں اس وقت بے نقاب کیا تھا جب انہوں نے مشرقی بیلجیئم کے شہر ورویرز میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا۔