گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ عوام میں شعور کی بیداری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کا م کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری علی ابرار جوڑا نے گزشتہ روز سٹیزن فرنٹ سپریم کونسل کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ اپنے قیام سے لیکر اب تک دن رات عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور اس کے تمام ممبران خدمت خلق کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہو ں نے سٹیزن فرنٹ کے قیام کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے کام کیا ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل سٹیزن فرنٹ چوہدری ندیم طفیل نے کہا کہ تمام ممبران دن رات عوام میں معاشرتی برائیوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور تمام ممبران نے اس مقصد کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ سٹی صدر شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ ہم اپنے ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور عنقریب سٹی گجرات کی تنظیم کا اعلان کر دیا جائے گا جس میں متحرک ممبران شامل ہوں گے اور فلاحی پراجیکٹ بھی مکمل کئے جائیں گے۔ اجلاس میں افتخار بھٹہ’ اکبر برلاس’ مہر ممتاز مرزا اویس مہر عامر’ راجہ اعجاز’ اشرف منہاس’ عامر چوہدری ‘ وسیم افضل جوڑا’ مرزا اویس اختر’ ڈاکٹر رزاق احمد ‘ عامر چوہدری و دیگر موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) تاجدار گھمکول شریف صاحبزادہ پیر سید حبیب اللہ شاہ کا وزیر آباد ‘ گجرات اور گوجرانوالہ آمد پر شاندار استقبال۔ منوں پھول نچھاور کئے گئے جگہ جگہ مریدین اور عقیدت مندوں نے استقبال کیا۔ پیر سید حبیب اللہ شاہ نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور مریدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے شیخ القرآن مولانا عبدالغفور ہزاروی کے عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت بھی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین کی پیرس آمد ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ چوہدری ندیم افضل ڈھیرو کہنہ کی طر ف سے شاندار استقبالیہ ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے عہدیداران کی بھر پور شرکت ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین کی دو روزہ دورے پرپہنچے۔صدر پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ چوہدری ندیم افضل ڈھیرو کہنہ نے ائیر پورٹ پر چوہدری شفاعت حسین کا استقبال کیا ۔اور ان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے عہدیداران اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی ۔چوہدری برادران کے دیرینہ ساتھی چوہدری فضل الہی ۔چوہدری غضنفر وڑائچ ۔چوہدری ارشد مارتھ ۔چوہدری سکندر حیات گوندل ۔چوہدری اقبال خونن۔چوہدری عدنان گل بھاگو وال ۔راجہ عبد السلام ذمہ واریہ ۔راجہ مظہر ذمہ واریہ ۔چوہدری صفدر برنالی ۔چوہدری عبد الرزاق ڈھل بنگش ۔چوہدری افراسیاب ۔کے علاوہ تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔چوہدری شفاعت حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی ہمیشہ چوہدری بردران کا بھر پور ساتھ دیا ہے ہم نے بھی اپنے دور حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں ۔صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چوہدری شفاعت حسین نے کہا کہ جب تک چوہدری شاہین اختر پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر رہے ہیں انھوں نے پارٹی سمیت تمام پاکستانیوں کیمونٹی کو ساتھ لے کر ق لیگ کو فرانس میں پرموٹ کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اب بھی ہم اپنے دوستوں کو ساتھ لے کر ق لیگ کو آگے لے کر چلیں گے ۔اور پاکستانی کیمونٹی کے مسائل حل کریں گے ۔اس موقع پر پاک پریس کلب کے تمام عہدیداران اور دوسرے صحافی بھی موجودتھے ۔اور پاکستان کی تازہ ترین صورتحال پر سوالات کئے ۔چوہدری شفاعت حسین نے مدلل جوابات دیئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما محمد حنیف حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ۔کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔٣سال گزرنے کے باوجود ،بلند بانگ دعوے اور وعدے کرنے والی حکومت آخر کیا کرتی رہی ہے۔١٦،١٦ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ حکومتی عہدیداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔حکومت صرف جھوٹے وعدے کر رہی ہے۔ مگر عوام کو کچھ ریلیف نہ دے سکی ۔حکومت سوائے لوٹ مار اور کرپشن کرنے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے ،عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکی۔اور اب تو پانامہ لیکس نے ان کی ساری کارکردگی عیاں کر دی ہے۔ جس سے ان کا بچ نکلنا بہت مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں محترم وزیراعظم اور ان کے خاندان کا نام آنا ،حکومت اور ان کے حواریوں کی کرپشن کو ثابت کرتا ہے۔اور اس بات کو ثابت کرتا ہے۔کہ جاتی امراء کے سوداگروں کی اولین ترجیح لوٹ مار کرو اور مزے اڑائو ہے۔اب ان کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے،اور ان کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے اور بیچ سمندر ڈوبنے والی ہے۔ یہ دنیا مقافات عمل ہے، جو کیا اسے بگھتنا پڑتا ہے ، کیا ہی اچھا ہو کہ وزیر اعظم اور ان کا ٹولہ دوسروں پر تنقید کرنے کے، حکومت چھوڑ دے تو اسی میں ملک کی بھلائی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں مونس الٰہی کا نام نہیں ہے، حکومت کنفیوژن پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ن لیگ نے 2013ء کے الیکشن سے پہلے بھی یہ شرارت کی تھی جس کی تردید کر دی گئی تھی، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ دوسروں کے نام پانامہ لیکس میں شامل کرانے کی بجائے اپنے بارے میں فکر کریں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت اور سچ کو چھپایا یا دبایا نہیں جا سکتا جھوٹ کی عمر تھوڑی ہوتی ہے، حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی یا ہمارے خاندان کے بارے میں پانامہ لیکس کے حوالے سے جو خبریں شائع کرائی جا رہی ہیں میں ان کی پرزور تردید کرتا ہوں، بعض وزراء اور وزیراعظم ہائوس میں قائم میڈیا سیل کے ڈیلی ویجز ارکان رات بھر مونس الٰہی اور بعض دیگر شخصیات کے نام پانامہ لیکس میں شامل کروانے میں لگے رہے، حکومت عوام کی توجہ اپنی کرتوتوں سے ہٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہاں ہتک عزت کا کوئی مؤثر قانون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے بہتر یہ ہے کہ وہ پانامہ لیکس کے بعد استعفیٰ دیدیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پانامہ لیکس پر اپوزیشن متفق ہے اگر اپوزیشن کا کوئی رکن اپنی بات سے الگ ہوا تو پی این اے کے رفیق باجوہ کی طرح تاریخ بن جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی کوئی بات قابل یقین نہیں وہ بڑھکیں مارنے کے ماہر ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون رنگ لائے گا جس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ اور ان کے سہولت کار وزیر ہیں ان کو سزا ضرور ملے گی۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بخیریت بازیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پوری فیملی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازیابی کیلئے تعاون کرنے والوں کی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) چیئرمین اووسیز کمیشن ضلع گجرات و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ سندس فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی سرفرازاحمد اور سند س فائونڈیشن کی پوری ٹیم کوملک سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لئے خدمات سرانجام دینے پہ خراج تحسین پیش کرتاہوں ،آج کے دن کے حوالے سے پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتاہوں ،اور سمجھتاہوں انسانیت کا ایک سبق ہے جو تکلیف کے وقت اتنے فرشتے ہیں تو انسان کی کیا ضرورت ہے انسان کی تخلیق کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے ، دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے حاجی سرفراز نے بنیاد رکھی ، جو لوگ جس طرح اور جس سطح پر کام کررہے ہیں ، دنیا وآخرت کے درجات بلند کرے پاکستان کے اندر اس سلسلے میں شعور کی آگاہی کے لیے بڑے پیمانے پر مہم کی ضرورت ہے تھیلسمیا مرض کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض کے خلاف جہاد کرنا ہے ، اپنی آنے والی نسل کو بچانا ہوگا ہمارے اوورسیز پاکستانی چوہدری سرفرازاحمد اور عزیز الرحمن مجاہد کیساتھ سندس فائونڈیشن کا سیٹ اپ دیکھا جس سے متاثر ہو کر میں نے خدمت خلق کے لئے جانا پہنچانا نام عزیزالرحمان مجاہد ہی کو بلڈ ڈونرکیمپس کا انچارج بنادیاچار جگہوں پر کیمپس لگا چکے ہیں ، مزید تعاون کرتے رہیں گے ، اوورسیز پاکستانی سندس فائونڈیشن کو یورپ میں فعال کرینگے بلکہ ان کو عطیات بھی دینگے ، جو نیک کام ہورہا ہے ہم آپ کے ساتھ ہیں ، اور کسی سطح پر آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ اس موقع پہ خطاب کرتے ہوئے عزیز الرحمان مجاہد نے کہا کہ پاسبان فورم اور شمسہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام 1600 بیگ خون عطیہ کروائے ، ہمارے دوست شیخ فیصل جو یہاں موجود ہیں انہوں نے 30بیگ اپنے خون عطیہ دیا، لیکن جب ہم نے سندس فائونڈیشن کے کام کو دیکھا تو بہت متاثر ہوکراپنے بھائی چوہدری عابد رضا اور شبیر احمد کوٹلہ کو متعارف کروایاچوہدری شبیر احمد ایم پی اے نے پانچ گھنٹے تک ہمارے ساتھ سندس فاونڈیشن کا کام دیکھااور پھر اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کا اعلان کیا جس کی عملی صورت کے طور پہ وہ آج خود یہاں موجودہیںعزیزالرحمان مجاہدنے کہا کہ ہم سالار قافلہ چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں ہر بازار وگائوں میں کیمپ لگا کر سندس فائونڈیشن کو خون کے عطیات دلوائیں گے ۔ صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزت افزائی پر سندس فائونڈیشن کی انتظامیہ اور سٹاف کا تہہ دل سے مشکور ہوں یہ ادارہ دکھی انسانیت کی مثالی خدمات سرانجام دے رہا ہے میں اس کیلئے ماہانہ 25ہزار روپے دینے کا اعلان کرتاہوں اور ساتھ چار لاکھ مالیت کے ایک ہزار خون کے بیگ عطیہ دینے کا اعلان کرتاہوں ، رمضان المبارک میں بھی 2000بیگ دوں گا اور فیکٹریوں میں سندس فائونڈیشن کے کیمپس لگائے جائینگے ۔ صدر مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندس فائونڈیشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، یہ جو ننھے پھول ہیں ، ان کے لیے ہر ممکن تعاون کرینگے ۔ سندس فائونڈیشن کی ٹیم کہیں بھی ناامید نہیں ہوتی ، یہی وجہ ہے کہ گجرات میں یہ ادارہ کامیابی سے چل رہا ہے ، اسندس فائونڈیشن کے پی آر او میر فضل عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دن مڈڈے ہے ماں کی ہستی پاک ہستی ہے ، جس کی ٹھنڈی چھائوں میں آکر ہم خوشی محسوس کرتے ہیں ، جن کے بچے تھیلسیما جیسے مرض میں مبتلا ہیں سندس فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنی گرمی میں آپ سب لوگ ایک نیک مشن کے لیے تشریف لائیں میں سب لوگوں کو سلام پیش کرتاہوں ۔ڈاکٹر امین گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تھیلسیما ڈے تھیلسیما بنیادی طور پر خون کی بیماری جس میں انسان کے جسم میں خون کے بنانے کی صلاحیت کم یا ختم ہوجاتی ہے اس کو سمجھنا ہوگا ۔ راشد ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پندرہ دن میں سندس فائونڈیشن کو ایمولینس دلوائی ہے عمران خان اور میر فضل عباس کا کام قابل تحسین ہے ۔تقریب میں سکول کے بچوں نے سندس کی زندگی پر خصوصی پروگرام پیش کیا ۔ جبکہ آخر میں منگووال کے پرائیویٹ سکول کے طلباء وطالبات نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام پیش کیا ، جسے معززین نے سب سے زیادہ پسند کیا ۔ اور سکول کے پرنسپل مرزا مختار احمد کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے اپنی شیلڈ پاک آرمی کے نام کی ۔ تقریب میں شامل افراد میں شیخ ابرار سعید ، سید قمر الحسن ، راجہ محمد عرفان ، چوہدری محمد ریاض ڈائریکٹر واپڈا ، مسز ترنم ریاض پرنسپل جناح پبلک سکول ، کاشف ارشد گوپا ، مرزا بابر بیگ ، محمود احمد بٹ ، چوہدری معظم یونس سمیت دیگر کثیر تعداد میں لوگ اور سندس فائونڈیشن گوجرانوالہ ، گجرات کے سٹاف نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ ریفارم موومنٹ چرچ بھمبر روڈ گجرات تنازعہ،ایڈیشنل سیشن جج رانا اشفاق نے مدعہ علیہان کو صرف شیڈول کی حد تک عبادت کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ ریفارم موومنٹ چرچ بھمبر روڈ گجرات تنازعہ میں زاہد ولیم کار مختار و موومنٹ مذکورہ چرچ میں دیوانی عدالت گجرات میں دعوی دائر کر رکھا ہے۔جس کے مطابق عدالت رانا محمد اشفاق ایڈشنل سیشن جج نے مدعی کی درخواست عارضی حکم متناہی خارج کی جبکہ مدعا علیہ پارٹی کو صرف مخصوص اوقات میں گرجا گھر جا کر عبادت کی اجازت دی۔یاد رہے کہ زاہد ولیم کار مختار و موومنٹ مذکورہ چرچ میں دیوانی عدالت گجرات میںجو دعوی دائر کر رکھا ہے اس میںDCO,AC گجرات کے علاوہ چند مسیحی لوگ مدعہ علیہ ہیں۔مورخہ 5.5.16کو عدالت رانا محمد اشفاق ایڈشنل سیشن جج نے مدعی کی درخواست عارضی حکم متناہی خارج کی جبکہ مدعا علیہہان پارٹی کو صرف مخصوص اوقات میں گرجا گھر جا کر عبادت کی اجازت دی۔علاوہ ازیں مدعی زاہد ولیم،انور شاہد لیگل ایڈوائزر آل پاکستان سیون سٹے ایڈونٹسٹ ریفارم، شاہد پال،مختار خاص زاہد ولیم، ایلڈر بوٹا، ایلڈر شوکت پرویز ،زاہد کھوکھر، اور ان کے وکیل سید مقرب حسین شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،کی طرف سے چرچ مذکورہ سے متعلق ہائی کورٹ میں عدم پیروی اخراج کے خلاف درخواست دائر کی ۔جس درخواست کو عدالت عالیہ لاہور نے قبول کرتے ہوئے مدعا علیہان کو 9.6.16کو طلب کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) تعلیم قومی ترقی کے راستہ کا پہلا قدم ہے اور ہمارے نونہالانِ قوم ایک روشن پاکستان کی اُمید فروزاں ہیں۔ تعلیم کے اسی اعلیٰ مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور گرامر سکول گجرات کیمپس کے تقریباً200طلبہ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس کا دورہ کیا۔ جامعہ گجرات پہنچنے پر سٹوڈنٹس سروسز سنٹر جامعہ گجرات کے اراکین نے طلبہ اور اساتذہ کا استقبال کیا اور انہیں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں لے جا کر انہیں اعلیٰ تعلیم و تربیت کی اہمیت و کارکردگی بارے مطلع کرتے ہوئے جامعہ گجرات کی تعلیمی و علمی ترقیوں بارے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ سکول لیول کے ان طلبہ کے دورۂ جامعہ گجرات کا اصل مقصد انہیں کیرئیر کونسلنگ فراہم کرتے ہوئے ان کے دلوں میں علم کے سچا جذبہ کو جگانا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ان نونہال طلبہ کو ایک پیغام میں کہا کہ تعلیم کا اصل موضوع اصلاح معاشرہ اور نوجوان نسل کی تعمیر شخصیت و کردار ہے ۔ تعلیم درحقیقت معاشرہ میں رواداری، اعتدال، حُب الوطنی اور برداشت کے پہلوئوں کو فروغ دیتے ہوئے ایک کامیاب و کامران معاشرہ کی تشکیل کا باعث بنتی ہے۔ اس موقع پر لاہور گرامر سکول کے طلبہ کے لیے ویڈیو کانفرنس ہال میں ایک کیرئیر کونسلنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے کوآرڈینیٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹرSSCسید کاشف شاہد تھے۔ لاہور گرامر سکول کی جانب سے یہ فریضہ وہاں کی استاد وردیٰ آصف نے سرانجام دیا۔ جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ وقاص منظور ڈار، یمنیٰ عدنان، ضیغم عباس، ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر مبشر حسین اور شہزاد نے کمپیوٹر سائنس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مینجمنٹ سائنسز، انجینئرنگ و ٹیکنالوجی، میڈیکل ، سوشیالوجی اور مختلف سائنسز کے حوالہ سے اپنے اپنے شعبہ جات کا بھرپور تعارف پیش کرتے ہوئے نوخیز و ذہین طلبہ کے ذہنوں کو انکے آئندہ کیرئیر کے حوالہ سے روشنی و آگاہی بخشی۔ کنسلٹنٹ BICمحمد حیدر معراج نے کیرئیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ان کی راہنمائی بہت ضروری ہے۔ کیریئر کونسلنگ طلبہ کی زندگی میں راہنما کردار ادا کرتے ہوئے انکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ زندگی کے مختلف میدانوں میں منصوبہ سازی و منصوبہ بندی ہمیں کامیاب انسان بننے میں راہنما کردار اد ا کرتی ہے۔ جامعہ گجرات میں طلبہ کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ہمارے طلبہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد معاشرہ کے ذمہ دار اور حساس شہری ثابت ہوں اور معاشرتی و سماجی ترقی میں اپنابھرپور کردار ادا کر سکیں۔ کیرئیر کونسلنگ کے تمام ماہرین اس بات پر متفق تھے کہ ہمارا عزم و ارادہ ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہماری راہوں کا تعین کرتے ہیں۔ عظیم لوگوں کی حیات و خدمات نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں اور انکی جدوجہد ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر لاہو ر گرامر سکول کی پرنسپل مس نیلم نے اظہارِ تشکر میں کہا کہ ہمارے طلبہ کے لیے جامعہ گجرات کا دورہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا کیونکہ یہاں آ کر انہیں کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ طلبہ کے اس دورہ میں لاہور گرامر سکول کی وائس پرنسپل صائمہ مطاہر اور اساتذہ روحہ رفیق، زوہا حسین، ہما احمد، سفینہ، سعدیہ، شازیہ، عائشہ عرفان، مہوش تاج، عمار، عاصمہ، عاصمہ رفیق، عامر اور ندیم بھی انکے ہمراہ تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کھادوں کی قیمتوں میں فی بوری زیادہ سے زیادہ 505روپے تک کمی کر دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگاجبکہ عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ زراعت کے افسران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈی او زراعت محمد رفیق تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ضلع گجرات میں یوریا کی فی بوری قیمت 2020روپے سے کم کرکے 1850روپے مقرر کی گئی ہے مجموعی طور پر یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں 170روپے کی کمی کی گئی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ڈی اے پی کی پرانی قیمت 3405روپے فی بوری تھی جس میں 505روپے کمی کی گئی ہے نئی قیمت 2900روپے ہوگی، سنگل سپر فاسفیٹ 18%کی پرانی قیمت 1203روپے تھی، فی بوری 177روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1026روپے مقرر کی گئی ہے، نائٹرو فاس کی پرانی قیمت 2410روپے تھی جس میں 220روپے کمی کی گئی ہے نئی قیمت 2190روپے فی بوری ہوگی۔ این پی کے (8:23:18)کی پرانی قیمت 2994روپے فی بوری تھی ، 186روپے فی بوری کمی کے بعد نئی قیمت 2808روپے فی بوری مقرر کی گئی ہے، این پی کے (17:17:17)کی پرانی قیمت فی بوری 2971روپے تھی جس میں 159روپے فی بوری کمی کی گئی ہے نئی قیمت 2812روپے فی بوری ہوگی، سلفر آف پوٹاش (ایس او پی) کھاد کی پرانی قیمت 5579روپے فی بوری تھی جس میں 400روپے کمی کی گئی ہے نئی قیمت 5179روپے ہوگی، میرٹ آف پوٹاش (ایم او پی ) کی پرانی قیمت 3392روپے فی بوری 335روپے کمی کے بعد 3057روپے فی بوری مقرر کی گئی ہے۔ دریں اثنا ء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈی او زراعت توسیع /ڈپٹی کنٹرولر فرٹیلائزر محمد رفیق تارڑ نے نئی قیمتوں کے تعین کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے ریٹس باقاعدہ طور پر آویزاں کریں، ہر خریدار کو رسید جاری کی جائے مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے گرین بیلٹس میں گاڑیاں پارک کرنے اور اوورلوڈڈ گاڑیاں ضلع کی حدود میںلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس اور دیگر افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاک آرمی کے بریگیڈئر محمد متین نے سپرنٹنڈ نٹ جیل منصور اکبر اور ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ ملک بابر اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ انہوںنے سکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔