واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست وائیومنگ میں بارشوں اور سیلابی پانی نے تباہی مچا دی۔ سیلاب کی وجہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد سڑکیں پانی میں بہہ گئی ہیں۔
فریماؤنٹ کاؤنٹی کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہے۔ سیلابی پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ جس کے بعد سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ریاست میں سیلاب کی وارننگ برقرار رکھی ہے۔