نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما رواں ماہ جاپان کے دورے کے موقع پر ہیروشیما جائیں گے، ایٹم بم حملے کے بعد یہ کسی امریکی صدر کا پہلا دورہ ہیروشیما ہو گا۔
امریکی صدر باراک اوباما رواں ماہ جاپان کے دورےکے موقع پر ہیروشیما جائیں گے۔ ایٹم بم حملے کے بعد یہ کسی امریکی صدر کا پہلا دورہ ہیروشیما ہو گا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدار اوباما ستائیس مئی کو جاپان میں ہونے والے جی سیون کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔ صدر اوباما جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیروشیما میں اُس جگہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں دوسری جنگ عظیم میں امریکا نے ایٹم بم گرایا تھا۔ تاہم صدر اوباما ایٹم گرانے پر جاپان سے معافی نہیں مانگیں گے ۔ ادھر جاپان کے وزیر اعظم شنزوابے نے امریکی صدر کے دورہ ہیروشیما کا خیر مقدم کیا ہے۔