پاناما لیکس، ناروے نے ٹیکس چھپانے والوں کو آفر دیدی

Taxes

Taxes

ناروے (جیوڈیسک) ناروے میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے ٹیکس چھپانے والوں کو پولیس کی جانب سے خصوصی آفر دے دی گئی ہے۔

گرفتاری سے قبل اپنا جرم خود قبول کریں، ٹیکس معلومات حکام تک پہنچائیں تو سزا میں نرمی برتی جائے گی۔ پاناما لیکس کے بعد دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح ناروے میں بھی ٹیکس چھپانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس مقصد کیلئے ناروے کی وائٹ کالر پولیس نے ایک خصوصی ہاٹ لائن قائم کی ہےجس پر آف شور کمپنیوں کے ذریعے ٹیکس چھپانے والے افراد اپنا جرم قبول کر سکتے ہیں۔ ہاٹ لائن پر تمام معلومات حکام تک پہنچانے کے بعد وہ افراد سزا میں نرمی کے مستحق ہو جائیں گےاور جن افراد کو پولیس خود گرفتار کرے گی ان کے مقابلے میں جرم قبول کرنے والوں کی سزا بھی کم ہوگی۔