فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر و امیدوار برائے ممبر ٹیکنویٹ ضلع کو نسل فیصل آباد چوہدری محمد عمران کینتھ ایڈ ووکیٹنے کہا ہے کہ عمران خان کی اے ٹی ایم عبدالعلیم خان کی 11 آف شور کمپنیاں ہیں لہذا انہیں احتساب کے لئے تیار رہنا چاہیے، رائیونڈ میں میری ماں ، بہن اور بیٹی رہتی ہیں۔
بد نیتی لے کر تحریک انصاف نے ادھر کا رخ کیا تو ٹانگیں توڑ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ محمدعمران کینتھ نے کہا کہ اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن سے فرار کے لئے نامناسب ٹی او آرز دئیے۔
پانامہ لیکس کے انکشافات میں تحریک انصاف کی اے ٹی ایم میشن کھل کر سامنے آئی ہے،علیم خان کی گیارہ آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیںاور اب احتساب کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان مشرف کے بوٹ پالش کرتے رہے،سابق صدر کے ساتھ ہی ملکر پیسے باہر بھیجے۔ عبدالعلیم خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلط اثاثے پیش کئے جس پر الیکشن کمیشن تمام عمر پابندی لگانے کا حق رکھتا ہے۔