کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے دیر پا امن اور خوف کی فضا کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے لئے رینجرز پر مکمل اعتماد کی ضرور ت ہے۔
اگر کسی دہشت گرد کو پکڑا جائے گا تو ریمانڈ ہونا چاہیے کہ پھولوں کا ہار پہنانا چاہیے، تیس سال سے مسلسل اذیت ناک دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں چالیس ہزار کراچی کے رہنے والے مارے گئے اس وقت کسی نے بھی نہیں کہا کہ ماوائے عدالت قتل تھا بلکہ لوگ قتل و غارت گری میں مصروف تھے، وموجوہ حالات میں رینجرز کی گرفت کو دہشت گردوں کے خلاف مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ایک ایک سیٹ خالی کروا کر ضمنی الیکشن کروائے جا رہے ہیں جس سے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے۔
اب وقت آگیا ہے کہ متحدہ کو کالعدم جماعت قرار دے کر ملک دشمن کے ثبوت عوام کو پیش کیے جائیں اور پھر کراچی اور حیدرآباد میں نئے انتخابات کروائے جائیں، کراچی اور حیدرآباد میں نئے انتخابات سے کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت اور منشیات کے اڈے ختم کروائے جا سکتے ہیں، پانامہ پیپرز کے حوالے سے شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ پانامہ پیپر نے ہر چور کو بے نقاب کردیا ہے، استعفیٰ نہ دینے والے اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے دونوں ہی کے خلاف اربوں روپے کی ٹیکس چوری سامنے آگئی ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کے مشترکہ کمیشن پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہے، مذہبی قوتیں سیاسی میدان میں ایک ہوجائیں تو قوم میں کوئی چور ایوانوں تک نہیں پہنچ سکے گا۔
نظام مصطفیۖ کے نفاذ کے لئے خود نہ خود منزل کی رکاوٹیں ہٹ رہی ہیں اور راستہ صاف ہورہا ہے ، جمعیت علماء پاکستان اس ملک میںواحد مذہبی و سیاسی جماعت ہے جس کا منشور نظام مصطفیۖ کا نفاذ اور مقام مصطفیۖ کا تحفظ ہے، ہم مسلک اور بین المسالک ہم آہنگی پیدار کرنے کے لئے کوشاں ہیں، اتحاد اہل سنت اور اتحاد بین المسلمین اس دور کی اشد ضرورت ہے، جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد سے تحریک دفاع ناموس مصطفیۖ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بلائے گئے اعلیٰ سطح اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ کراچی کے امن اور آپریشن کی کامیابی کے لئے رینجرز کی حمایت جاری رکھیں گے۔
دنیا مقافات عمل کا نام ہے جس نے جیسا کیا ویسا ہی بھگت رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ متحدہ کو کالعدم جماعت قرار دے کر کراچی اور حیدرآباد میں ضمنی انتخابات کروائے جائیں، پانامہ پیپر نے کسی کو بھی معتبر نہیں رہنا دیا، کس کس سے استعفی طلب کیا جائے؟ مذہبی جماعتوں کے علاوہ ہر جماعت اور ہر شخص چور ہے، قوم کو گنبد خضریٰ کے سائے میں لوٹنا ہوگا،جمعیت علماء پاکستان و مرکزی جماعت اہل سنت کے پلیٹ فارم سے ناموس مصطفیۖ کے تحفظ کے لئے ملک بھر میں عوامی اجتماعات اور تربیتی کنوشن منعقد کئے جائیں گے، رمضان المبارک کو غازی ممتاز قادری شہید سے منسوب کریں گے۔