عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بہا دیں۔ ڈی پی او قصور

DPO Kasur

DPO Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بہا دیں اور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں شہریوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کریں جو ان کا حق ہے پیشہ ور ٹائوٹوں کو تھا نو ںمیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور عبادت سمجھ کر سر انجام دیں کیونکہ ایماندار پولیس افسران کو ہی عوام سے عزت ملے گی۔

تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بھروسہ کاایک مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے ان خیالات کااظہار ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز تھانہ چھانگا مانگا اور صدرپتوکی کی انسپکشن کے دوران تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انسپکشن کے دوران انہوں نے دونوں تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیا اور کئی ایک انفرادی مقدمات ڈس کس کیے انہوں نے تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کر کے چالان عدالت میں جمع کروائیں اور ہر زیر تفتیش مقدمہ کے بارے میں متعلقہ تفتیشی افسر مجھے جوابدہ ہو گا کہ اس نے ابھی تک اس میں کیا کو شش کی ہے۔

اسی طرح ہر تفتیشی افسر اپنے اپنے ما ل مقدمات اور پینڈنگ روڈز بھی جلد از جلد جمع کروائیں انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کریں اور ٹارگٹڈ مجرمان کی انٹیروگیشن رپورٹیں بھجوائیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کریں اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنائیںکو تاہی کی صورت میں سخت محکمانہ سزا دی جا ئے گی۔ڈی پی اوقصور نے انسپکشن کے دوران محرر تھانہ چھانگا مانگا اور صدر پتوکی کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جبکہ ناقص کارکردگی پر کئی ایک پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہوئے چارج شیٹ بھی کیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313