گجرات کی خبریں 12/5/2016

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر حکومت پاکستان اور سعودی قوانین کے مطابق عرصہ دراز سے حجاج کی خد مت میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت سعودیہ دنیا بھر میں پاکستان کے پرائیویٹ آرگنائزرز کو پہلا نمبر دیا ہے۔ گزشتہ سال 76000 پرائیویٹ حجاج میں صرف 9 شکایت آئیں جبکہ خود گورنمنٹ میں 8000 سے زائد شکایات درج ہوئیں۔ حکومت HGO کی بہتر کارکردگی کے باوجود مختلف حیلوں اور بہانوں اور نت نئے طریقوں سے پریشان کر رہی ہے۔ سیکرٹری حج وزارت مذہبی اُمور کا رویہ معاملات خراب کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین حج گروپ ارگنائزر وحید اقبال بٹ ‘ وائس چیئرمین حاجی عبدالغفار ‘ محمد اکبر چوہدری ‘ علامہ محمد حسین اکبر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز اسلام اباد راولپنڈی’ خیبر پختونخواہ ‘ لاہور کے HGO کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وحید اقبال بٹ نے اعلان کیا کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر HGO پارلیمنٹ ہائوس علامتی احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر حج آرنگائزر حاجی مقبول حسین ‘ حاجی رفیق احمد بھٹہ’ حاجی نعیم بیگ’ حاجی طیب بھٹہ’ حاجی حامد بٹ’ کرنل اشرف’ حاجی جمریز’ حاجی محمد طارق’ حاجی نصیرمغل’ حاجی منیر احمد’ حاجی زاہد گل خان’ غلام رضا گوندل’ حاجی محمد اقبال منہاس’ حاجی پیر ابرار حسین شاہ’ حاجی ابرار الحق سیفی’ حاجی عابد شیخ’ حاجی جبار انجم’ حاجی جاوید اقبال’ حاجی سید آصف رضا نقوی بھی موجود تھے۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز سکول سسٹم کا مقصد تعلیم کا فروغ ہے اور اس سلسلہ میں دن رات ایجوکیٹرز سکول سسٹم کے مختلف ادارے کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز سعدی کیمپس منگووال کی تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز سعدی کیمپس ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس میں علاقہ کے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس وقت تک کوئی بھی ادارہ اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتا جب تک والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے ادارے کے ساتھ صحیح تعاون نہ کرے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ تعلیمی ادارہ 2003ء سے یہ کام کرر ہا ہے۔ کنجاہ کے بعد منگووال میں بھی اس تعلیمی ادارے کی کاوشوں کو بے حد سراہا جا رہا ہے یہ اس ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ میں ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز سعدی کیمپس عادل حیات اور انکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ڈی او آفس گجرات محمد فاروق نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز سکول سعدی کیمپس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور میں اس تعلیمی ادارے کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن آغا عبداللہ مجھے اس پروگرام میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی ہے بچوں نے شاندار انداز میں پرفارمنس دی ہے۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز سعدی کیمپس منگووال عادل حیات نے کہا کہ ہم بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہیں اور بچوں کے والدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی صلاحیتیں نیک مقصد کے تحت صرف کرتے رہیں گے۔ اس تقریب میں بچوں کے والدین معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) گزشتہ روز وزارت مذہبی اُمور کے سیکشن آفیسر اظہر ہاشمی کے والد کی تعزیت حج گروپ آرگنائزر کا ایک وفد چیئرمین وحید اقبال بٹ’ وائس چیئرمین عبدالغفار کی قیادت میں قاسم آباد میں انکی رہائشگاہ پر گیا اور والد کی نا گہانی وفات پر تعزیت کی۔ اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ وفد میں اسلام آباد’ راولپنڈی’ خیبر پختونخواہ لاہور سے HGO حاجی محمد اقبال ‘ حاجی رفیق احمد بھٹہ ” حاجی نعیم بیگ’ حاجی طیب بھٹہ’ حاجی حامد بٹ’ کرنل اشرف’ حاجی حمریز’ حاجی محمد طارق’ حاجی نصیر مغل’ حاجی منیر احمد’ حاجی زاہد گل خاں’ حاجی غلام رضا’ حاجی محمد اقبال منہاس’ حاجی ابرار الحق سیفی’ حاجی عابد شیخ ” حاجی جبار انجم’ حاجی جاوید اقبال اور سید آصف رضا نقوی صدر TAAG بھی موجود تھے۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر سربراہ ادارہ منہاج الحسین سیکشن آفیسر وزارت مذہبی امور اظہر سعید ہاشمی کے والد کی تعزیت کیلئے قاسم آباد انکی رہائشگاہ پر گئے اور اظہر ہاشمی سے والد کی وفات پر اظہار و تعزیت کیا اور دعا کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صلہ رحمی سے کام لینے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور دوسروں کیلئے آسانی پیدا کرنے سے رضا خدا حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ سکون قلب بھی حاصل ہوتا ہے والدین کی خدمت بھی سعادت ہے اور رضا خدا کی سب سے احسن ذریعہ ہے۔ اس موقع پر سید اظہر حسین نقوی ‘ سید آصف رضا نقوی و دیگر موجود تھے۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فورم ناروے کے زیر اہتمام پیر سید فراست علی بخاری کی تصنیف ”قرآن مجید اور بائبل مقدس” کی تقریب رونمائی 13 مئی بروز جمعتہ المبارک ہو گی۔ طاہر میرج ہال منگووال غربی میں ہونیوالی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق ہونگے جبکہ ملک کے اہم مصنفین اور قلم کار اظہارِ خیال کریں گے۔ پروگرام ٹھیک 3 بجے شروع ہو گا۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت حاجی محمد المعروف نوشہ گنج بخش کا 375واں عرس مبارک موضع رنمل شریف میں شروع ہو گیا۔ سیکرٹری محکمہ اوقاف نیئر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی زیر سرپرستی ہونیوالے اس عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز دربار شریف کو غسل دینے سے ہوا۔ ڈی پی او منڈی بہائو الدین راجہ بشارت علی ‘ مینیجر اوقاف گجرات و منڈی بہائوالدین رشید احمد ‘ ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف مولانا بشیر احمد فاروقی’ زونل مینیجر اوقاف ضیاء المصطفےٰ ‘ مولانا قاری ساجد بشیر’ صاحبزادہ غلام چشتی ‘ قاری مظہر حسین اور حافظ محمد سعید کی موجودگی میں دربار شریف کو غسل دیا گیا۔ غسل کی تقریب میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ ذوالفقار باجوہ ‘ بزم ضمیر عباس تبسم و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ عرس کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی۔ آج بروز جمعرات 12 مئی سہ پہر 5 بجے چادر پوشی ہو گی جس میں منتخب اراکین پارلیمنٹ شریک ہوں گے۔ جبکہ 13 مئی بروز جمعتہ المبارک رات دس بجے محفل سماع منعقد ہو گی۔ جس میں اختر شریف ‘ صابر حسین قوال’ تنویر سلامت نوشاہی قوال’ ثقلین عباس نوشاہی قوال’ رشید احتر مقصود علی نوشاہی قوال نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ جبکہ روزانہ محکمہ اوقاف کی طرف سے زائرین کیلئے لنگر ‘ پانی بجلی وغیرہ کا انتظام کیا گیا جبکہ زائرین کیلئے سایہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مینیجر اوقاف رشید احمد نے بتایا ہے کہ اس عرس مبارک میں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے زائرین آتے ہیں جن کیلئے محکمہ اوقاف نے شاندارانتظامات کئے ہیں۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) موضع معروف کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری شکیل گجر آف ابو ظہبی نے اپنی رہائشگاہ پر دوست احباب کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ’ اور ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز خاور گجر تھے۔ اس موقع پر مہمانوں کا استقبال چوہدری شکیل گجر ‘ چوہدری جمیل گجر’ چوہدری ظہیر گجر ‘ چوہدری ضمیر احمد گجر نے کیا۔ جبکہ یہ تقریب زیر سرپرستی چوہدری سرفراز گجر تھے۔ جس میں ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز’ وائس چیئرمین و ممتاز صحافی وحید مراد مرزا’ ظہیر مراد مرزا’ چوہدری ظہور الٰہی’ خالد کے کے ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ’ یاسر وریا’ چوہدری افتخار احمد’ راشد غوری’ حاجی بشیر احمد شاہ بھولہ’ خلیل احمد گجر’ چوہدری عاصم چوہدووال’ رائے زوہیب’ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
………………
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر مولانا مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دئیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینہ واجد حکومت کا یہ اقدام غیرانسانی ہی نہیں غیر قانونی بھی ہے، مولانا مطیع الرحمن نظامی بنگلہ دیش کے پرانے اور تجربہ کار پارلیمنٹرین تھے، وہ متعدد مرتبہ عوامی لیگ کے مقابلہ میں بھاری اکثریت سے جیتے اور بنگلہ دیش کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 1971ء میں مولانا مطیع الرحمن نظامی نے عوامی لیگ اور مکتی باہنی کا ساتھ نہیں دیا تھا تو یہ کوئی جرم نہیں تھا، مشرقی پاکستان پر اس وقت پاکستان کی قانونی عملداری قائم تھی اور پوری دنیا اس کو تسلیم کرتی تھی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایک محب الوطن شہری کی حیثیت سے مولانا مطیع الرحمن نظامی کو یہ حق حاصل تھا کہ وہ پاکستان کو بچانے کیلئے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کی حمایت کریں اور اس کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مطیع الرحمن کیس میں بڑی بے حسی کا ثبوت دیا اور ان کی پھانسی رکوانے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ”یونیورسٹی آف گجرات میں سہولتوں میں ایک اور اضافہ”وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جامعہ گجرات کے مرکزی کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا۔انھوں نے اس موقع پر مرکزی کیفے ٹیریا پر نصب تختی کی نقاب کشائی کی۔یونیورسٹی کا مرکزی کیفے ٹیریا اس مقصد کے لیے حال ہی میں تعمیر کی جانے والی عمارت میں قائم کیا گیا ہے۔مرکزی کیفے ٹیریا میں بیک وقت سینکڑوں طلبہ کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔مرکزی کیفے ٹیریاکے افتتاح موقع پر مختلف فیکلٹیزکے ڈین،ڈائریکٹر، اساتذہ،طلبا وطالبات اور انتظامیہ کے سینئر اراکین نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے۔خوراک نے انسانی تہذیب کے ارتقا میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ طلبہ کی ذہنی و دماغی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے معیاری خوراک اور اشیائے خوردونوش کا بہترین انتظام جامعہ گجرات کی ایک اہم اور اولین ذمہ داری ہے۔علاوہ ازیں جامعہ گجرات اپنے طلباوطالبات کے تعلیمی سفر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کو بروئے کار لاتے ہوئے آسانیاں اور سہولتیں پیدا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔مجھے اُمید ہے کہ مرکزی کیفے ٹیریا طلبہ کو بہترین خوراک کی فراہمی میں اپنا عملی کردار ادا کرے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مرکزی کیفے ٹیریا کے مختلف حصوں مثلاً کچن، سیل پوائنٹس اور طلبہ و فیکلٹی کے بیٹھنے کی جگہوں کا دورہ کیا اور کئی حوالوں سے تجاویز پیش کرتے ہوے کیفے ٹیریا کنٹریکٹرز کو تاکید کی کہ وہ صفائی اور کیفے ٹیریا پر پیش کی جانے والی چیزوں کے معیار کو بہتر سے بہترتر بنانے کی کوشش کریں تاکہ طلبہ کو طعام و نوش کی سہولتوں سے بہترین انداز میں فیضیاب کیا جا سکے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر A&C کو ہدایت کی کہ وہ نگرانی کا بہترین فریضہ سرانجام دیتے ہوئے مرکزی کیفے ٹیریا میں طلبہ کے لیے اعلیٰ سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلہ میں اپنے فرائض سے ہر گز کوتاہی نہ برتیں۔ معیار اور قیمتوں پر جامعہ کے کنٹرول سے اس سہولت کو مفاد عامہ کا ذریعہ بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 23سے 25مارچ تک چلائی جائے گی ، جبکہ کسی وجہ سے پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے کے لئے 26سے 27مئی تک فالو اپ مہم ہوگی ۔ اس دوران پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ32ہزار 932بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انسداد پولیو مہم کے لئے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین، شعیب نسوانہ، ذوالفقار باگڑی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر قیصرنذیر، صدر پریس کلب سید عرفان جعفری، ٹی ایم اوز ، پاپولیشن ویلفیئر کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے ضلع بھر میں 986 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جن کے مطابق دیگر آبادیوں سمیت 31ٹرانزٹ پوائنٹس ، 271بھٹوں اور 41نان فارمل سکولوںکے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی مشن ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام محکموں کے افسران و اہلکار اپنی ذمہ داری ادا کریں اس کے ساتھ علما کرام، میڈیا اور این جی اوز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سکولز میں زیرو پیریڈ کے دوران بچوں کو اس پولیو مہم سے آگاہ کیا جائے ، سکولوں میں بینرز لگائے جائیں اسی طرح پرائیویٹ سکولز کو بھی انسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز سے تعاون کی ہدایت کی جائے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی مسا جد میں اعلا نا ت اور پبلک مقا ما ت پر اس مہم سے متعلق خصوصی تشہیر کی جائے ۔ انہوںنے پولیس کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے لئے جامع پلان وضع کیا جائے اور انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس کا گشت یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی او نے صدر پریس کلب کی طرف سے میڈیا میں کوریج کے لئے بھرپور تعاون کے اعلان کو سراہا اور روٹری کلب کی طرف سے پولیو ورکرز کو کیپ اور ٹی شرٹ دینے کی تعریف کی۔
ْْْْْ۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب حکومت منتخب رمضان بازاروں میں 5ارب کی خطیر رقم کی سبسڈی دینے کی بجائے مجموعی طور پر اوپن مارکیٹ میں آٹے ،چینی و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے یہ سبسڈی استعمال کرے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کی تعداد محدود ہے نیزپنجاب کے دیہی علاقوں میں رہنے والے اس سبسڈی سے استفادہ نہیں کرسکتے ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ہر سال اربوں روپے رمضان بازاروں کی سبسڈی کے نام پر خرچ کرنے کے دعوے کیے جاتے ہیں مگر اس رقم کا ایک بڑا حصہ ٹینٹوں اور انتظامی اخراجات کی نذر ہوجاتا ہے پنجاب حکومت ہر سال سستے رمضان بازروں کا ڈرامہ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہے رمضان بازاروں میں گلی سڑی سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کو موقع مل جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ چند روپے کمی کرکے روزہ داروں کوچینی آنے کے حصول کیلئے سخت گرمی میں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا کرکے پریشان کیا جاتا ہے اس لیے گلی محلہ کی سطح پر یہ سبسڈی عام کی جائے تاکہ پنجاب کا ہر شہری اس سے فائدہ اٹھا سکے انہوںنے کہا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے حال ہی میں گوشت کی قیمتیں مقرر کیں ہیں لیکن ان قیمتوں میں لاہور میں کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہورہا ۔ یہی حال رمضان بازاروں کا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے میونسپل ماڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول غریب پورہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر قائم انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ، انہوںنے غریب پورہ سکول میںنان فارمل سکولوں کی ٹیچرز کے تربیتی سیشن کا بھی دورہ کیا ۔ ڈی او سکینڈری نثار احمد میو بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ امتحانی مراکز کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے امتحان میں شریک بعض طالبات کی رولنمبر سلپس اور امتحانی کاپیاں چیک کیں انہوںنے امتحانی مرکز کی سیکورٹی ، امیدواروں کیلئے پانی ، روشنی اور پنکھوں کے انتظامات بھی چیک کیے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق امتحانات کے سو فیصد شفاف انعقاد اور بوٹی مافیا کے سختی سے خاتمہ کیلئے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی مرکز میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی ، انہوں نے واضع کیا کہ ناجائز ذرائع استعمال کی کوشش کرنے والے امیدواروں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نپٹا جائے گا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے نان فارمل سکولوں کی اساتذہ کے تربیتی سیشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ جدید طریقہ تدریس سے آراستہ یہ اساتذہ کرام معاشرے میں شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر سکیں گے ۔ انہوںنے فروغ تعلیم کے حکومتی مشن کو آگے بڑھانے پر لٹریسی سنٹرز کی ٹیچرز کے جذبہ کو سراہا اور کہا کہ آئندہ وہ خود بھی لٹریسی سنٹرز کا دورہ کر کے وہاں تدریسی عمل کا جائزہ لیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت بھٹہ خشت مزدروں کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو خدمت کارڈ کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ضلع گجرات میں اب تک 457والدین کو خدمت کارڈز جاری کر دئیے گئے ہیں ، خدمت کارڈ کے اجراء کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کونسل ہال میں قائم خصوصی کائونٹرز کا دورہ کیا اور خدمت کارڈ کے اجراء کے عمل کا جائزہ لیا اور خدمت کارڈ لینے کیلئے آنے والے بھٹہ خشت مزدروں میں خدمت کارڈ تقسیم کیے ، اس موقع پر ڈی او سی ماجد بن احمد ، ڈی او سکینڈری نثار احمد میو بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ضلع گجرات میں مجموعی طور پر 724بھٹہ خشت مزدروں کے زیر تعلیم بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا انہوںنے بتایا کہ اب تک 492بھٹہ خشت مزدروں کو ریفرل سلپ کیے گئے ہیں جبکہ 1007بھٹہ خشت مزدروں کے بچوں کو یونیفارم کتابوں اور سٹیشنری کیلئے سپلائی ووچر جاری کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ سے بھٹہ خشت مزدرو فوری طور پر 2ہزار روپے حاصل کر سکیں گے جبکہ ان کے زیر تعلیم بچوں کے تعلیمی اخراجات کیلئے حکومت ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ دے گی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ سنٹر میں لانے اور لیجانے کیلئے بھٹہ خشت مزدوروں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کی جارہی ہے اور ان کیلئے ریفریش منٹ کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس انقلابی پروگرام کا مقصد بھٹہ خشت مزدروں کے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرہ میں باعزت مقام حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ ملت اسلامیہ کا قابل فخر سرمایہ ہیں۔وہ بزم اولیاء کے ماہتاب اور علماء حق کے سرخیل اعظم ہیں۔روحانیت و تصوف اور عشق رسول ۖ میں بلند پایہ مقام حاصل کر کے ملت اسلامیہ کو راہ مدینہ کا مسافر بنایا ۔امیر ملت کے پاکستان میں کرپشن زدہ حکمران کبھی فلاح نہیں پا سکتے ۔امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ تحریک پاکستان میں قائدانہ کردار ادا کر کے علماء و مشائخ کو قائد اعظم رحمة اللہ علیہ کا حمایتی بنایا ۔ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں روپے چندہ دے کر اور حیدر آباد دکن سے سری نگر تک سفر کر کے قومِ مسلم کو منظم کیا ۔ تحریک ختم نبوت میں ہر اول دستے کی کمان فرمائی ۔ مرزا قادیانی جو قصر ختم نبوت پر نقب زنی کر رہا تھا اُسے کیفر کردار تک پہنچا کر مسلمانان بر صغیر کے ایمانوں کو محفوظ بنایا۔ امتِ مسلمہ اپنے اسلاف و محسنین کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کر کے اپنی وفائوں کا ثبوت دیتی رہے گی ۔ عقیدۂ ختم نبو ت کے تحفظ کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔ ہمارے اسلاف کے کردار نے ہمارے سرفخر سے بلند کر رکھے ہیں ۔تحریک پاکستان ہو یا تحریک ختم نبوت ، تحریک نظام مصطفےٰ ۖ ہو یا تحفظ مزارات اولیاء علماء و مشائخ نے ہر اول دستے کا کردار ادا کر کے اپنی مذہبی ذمہ داریاں پوری کی ہیں ۔آج دین سے دوری نے قوم و ملک کو مسائل سے دو چار کر دیا ہے۔ ہمیں پھر اپنے مرکزِ عشق و محبت مکہ و مدینہ کی طرف رجوع کرنا ہے ۔ مرزائی ایک فتنہ ہیں جو ملک و ملت کے لئے زہر قاتل ہیں ۔عوام و خواص کو ان کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ کرنے کے لئے علماء و مشائخ خطبات جمعہ میں ختم نبوت کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کریں ان خیالات کا اظہارسجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملت پیرسید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے 65ویں سالانہ عرس مبارک حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ کے عظیم الشان اجتماع سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عرس مبارک کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید خورشید حسین شاہ جماعتی، پیر سید مظفر حسین شاہ جماعتی ، پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی، علامہ مفتی محمد اقبال چشتی ، علامہ سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی ، علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،سید شمس الدین بخاری، صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹی سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر، علامہ پیرزادہ محمد اکرم رضا بغدادی ، پیر سید عابد حسین شاہ جماعتی ،پیر سید ماجد حسین شاہ جماعتی ،پیر سید سعید احمدشا ہ گجراتی اور دیگر نے کہا آج ملک و ملت میں مخالفین پاکستان ہی رخنہ ڈال رہے ہیں ۔دہشت گردی اور قتل و غارت کے پیچھے قادیانیت اور ملک دشمن عناصر کارفرما ہیں ۔حکومت محب وطن علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر قیام امن ، فروغِ رواداری اور نفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ کیلئے حکمت عملی وضع کرے ۔ آج عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع پہلے سے بھی ضروری ہے ۔ قادیانی اپنے مذموم مقاصد کے لئے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں ۔ حکمران وفاداریٔ رسول ۖ کی خاطر حضرت امیر ملت رحمة اللہ علیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مرزائیوں کو اعلیٰ عہدوں سے ہٹائیں ۔ہم استحکام پاکستان اور دفاع عقیدۂ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ مسئلہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور متفقہ عقیدہ ہے ۔محافظین ختم نبوت کی فہرست خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے شروع ہو کر آج کے مسلمان تک پہنچتی ہے ۔ اعلیٰ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ اور تاجدار گولڑہ شریف پیر سید مہر علی شاہ رحمة اللہ علیہ نے دفاع ختم نبوت کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر مسائل کا حل نفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ میں ہے ۔ اس موقعہ پرصاحبزادہ پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی، پیر سید اشفاق حسین شاہ جماعتی ، پیر سید نعمان حسین شاہ جماعتی، پیر سید انتصار الحسن شاہ ، حافظ نور سلطان صدیقی، قاری حبیب اللہ چشتی، قاری محمد ارشد اویسی،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،قاری محمد اکبر ، علامہ ریاض الدین صدیقی، غلام رسول عرفانی، محمد شریف خاں جماعتی، حافظ محمد شفیق جماعتی اور دیگر سینکڑوں علماء و مشائخ اور نعت خوانان نے بارگاہ حضرت امیرملت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ملک محمد خلیل DSPصدر سرکل اور SHOقلعہ احمد آباد محمد جمیل نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے ۔
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)حضرت اما م حسین کے یوم ولا دت کے سلسلہ میںمحمداشرف،محمداعظم،محمدخالد اورمحمدذیشان رفیع المعروف لاہوری پٹھورے والے کے زیرانتظام محفل سما ع منعقد ہوئی جسمیںمعروف قوال شہبازحسین ،فیاض حسین وہمنوا نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ حافظ محمدکاشف چشتی،باوامحمدنسیم،لیاقت علی چشتی،محمدسلیم،ملک محمدیوسف چاند،محمدیونس بٹ،خالد محمودچیمہ،عابد رئوف آف لاہور،محمدعمرقادری،سجاد عمر ودیگربھی موجودتھے۔دریں اثناگلی ارائیاںحافظ محمدابرار،محمدشہزاد،سید رضا علی نقوی،سید عباس ودیگر نے یوم ولات حضرت امام حسین کاکیک کاٹا۔
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سماجی شخصیت محمدآصف کی اہلیہ،بارکلرک ایسوسی ایشن کے عہدیدارمحمدزبیر،مسلم ہینڈزانٹرنیشنل جسمانی بحالی ادارہ کے پراجیکٹ مینجرعابد طفیل مغل کی بھا وج، حسن آصف ،بلال آصف کی والدہ مختصر علا لت کے بعدانتقال کرگئیںجنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںانکے آبائی قبرستان شاہ صفا ء میںسپردخاک کردیا گیا۔مرحومہ کے قل شریف کاختم پاک مورخہ13مئی بروزجمعتہ المبارک صبح9بجے جامع مسجد غوثیہ(اسٹیشن والی)وزیرآبادمیںاداکیا جائے گا۔
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ڈومیسائل کے حصول کیلئے آنے والے طلبہ و طالبات کیلئے مناسب انتظار گاہ کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ گئی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریار نے بتایا کہ اس کی تعمیر پر15 لاکھ روپے لاگت آئے گئی جو مخیر حضرات کے تعائون سے ہی ممکن ہوئی ہے۔سخت گرمی اور دھوپ سے بچانے اور طالبات کو پردہ کی سہولیات فراہم کرنے میں یہ بلڈنگ مفید ثابت ہو گئی۔قبل ازیں ڈومیسائل گوجرانوالہ سے تیار ہو کر آتے تھے جس میں کئی کئی دن لگ جاتے تھے اب ڈومیسائل جمع کروانے کے اگلے دن ہی دے دیے جاتے ہیں تاکہ قیمتی وقت کی بچت کے ساتھ طلبہ و طالبات ذہنی کوفت نہ اٹھانی پڑے۔ تعمیراتی کام کے انچارج پی اے محمد آصف خود کر رہے ہیں
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)منشیا ت کے عادی افرادکی بحالی جہاداکبرہے۔بے لوث سما جی کارکن ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں۔مخلص نوجوانوںکی مددسے علا قہ کونشہ کی لعنت سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہارایس ایچ او تھا نہ سٹی نعمان بٹرنے ادارہ ترک منشیات کمبوہ ٹریٹمنٹ سنٹرکے دورہ کے موقع پر چیف ایگزیکٹومحمدعمران سنی کمبوہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوںنے ادارہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیااورمریضوںسے فرداًفرداًاداری کی طرف سے علا ج معالجہ اورملنے والی سہولیات بابت دریافت کیا۔انہوںنے چیف ایگزیکٹوعمران سنی سے استفسارکیا کہ نشہ کے علا وہ دیگرمہلک امراض میںمبتلامریضوںبارے ادارہ کی پالیسی کیا ہے ۔جس پر ایس اچ اوسٹی نعمان بٹربتا یا کہ مہلک مراض میںمریضوںکومتعلقہ شفا خانوںمیںمنتقل کردیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر تنظیم غیر جریدہ ملازمین اور ایپکا ضلع بھمبر کامطا لبا ت کی منظوری کا نو ٹیفکیشن جا ری ہو نے تک احتجا جی دھر نے کا اعلا ن احتجا جی دھر نے سے خطا ب کر تے ہو ئے تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے صدر چو ہدری محمد ایو ب ،سیکر ٹر ی جنر ل عبد المجید شا کر نے کہا کہ مر کز ی تنظیم ایپکا کی ہدا یت کے مطا بق تک مطا لبا ت کی منظوری کانوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا ضلع کچہر ی میں احتجاجی دھرنا جا ری رہیگا
تما م محکمہ جا ت کے ملازمین نے بھر پو ر حما یت کا اعلا ن کیا اور اعادہ کیا سینئر نائب صدر چو ہدری محمدارشد،نا ئب صدر را جہ انصر گو گا ،ایڈ یشنل سیکرٹر ی جنر ل عمرا ن یو سف ،سیکر ٹر ی اطلاعات محمد یعقوب جرا ل نے بھی دھر نے سے خطا ب کیا جبکہ محمد طفیل چو ہدر ی محکمہ بر قیات ،اشفاق احمد پی ڈبلیو ڈی ،دیوان علی ،سا جد حسین ،رمضا ن احمد ،محمد سہیل اعظم ،احتشام الحق ،شو کت علی جنگلات ،مرزا بشیر ،اشفاق احمد ،راشد عباس ،رشید احمد ،باقر علی شاہ ،امدا د سبحا نی ،فضل کر یم ،محمد عارف ،منا ف کے علاوہ دیگر ملازمین نے بھی دھر نے میں شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)گر لز ہا ئی سکو ل دھنڈر کلاں میں معروف سما جی شخصیت کی طرف سے ذہین اور مستحق طا لبا ت میں کتب تقیسم کی گئیں صدر معلمہ کی طر ف سے اظہا ر تشکرکیا گیا مقام حیر ت ہے کہ 30برسوں سے حوا کی بیٹیاں پر شکوہ کو ٹھیوں کے جھر مٹ میں صرف دو کلا س رومز ،ایک کمپیوٹر لیب اور ایک ہی وا ش رو م پر مشتمل عما رت میں زیو ر تعلیم سے آرا ستہ ہو رہی ہیں ان خیا لا ت کااظہا ر معروف سما جی شخصیت مدرس ریٹا ئرڈ محمد انو ر چو ہدری نے کیا تفصیلا ت کے مطا بق گر لز ہائی سکول دھنڈر کلاں کی پرا ئمر ی اور مڈل کلا سوں کی مستحق اور ذہین طا لبا ت میں ہزا روں روپے کی کتب تقسیم کی گئیں ریٹا ئرڈ مدرس ماسٹر محمد انو ر چو ہدری نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ آئند ہ بھی اس نیک کا م کو جاری وساری رکھیںگے انہوں نے سیکر ٹر ی تعلیم سکولز سے اپیل کی کہ 300طا لبا ت پر مشتمل اس سر کاری تعلیمی ادا رے کو بلا تا خیر مکمل عما رت ،کمرہ امتحا ن اور پلے گراونڈ مہیا کیا جا ئے اس موقع پر صدر معلمہ روبینہ افتخا ر خلجی نے انکا شکر یہ اداکر تے ہو ئے اس امیدکااظہا رکیا کہ گا ئوں کی دیگر صاحب ثروت شخصیا ت بھی ضرورت مند بچیوں کیلئے مکمل سکو ل یو نیفا رم ،سکو ل بیگز کی فرا ہمی میں معاونت کر ینگی سکو ل ہذا کی عما رت کی فرا ہمی کے سلسلہ میںعملی اقداما ت اٹھا نے کی ضرورت پر بھی زور دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)اکاونٹ آفس بھمبر کے ترجما ن کے مطا بق ناظم اعلیٰ حسا با ت نے ڈسٹر کٹ اکاونٹس آفیسر کی تحر یک پر آزما ئشی بنیادوں پرضلع بھمبر کی حد تک عارضی ملازمین بشمو ل لو کل با ڈیز ملازمین کو ما ہا نہ تنخواہوں کی ادا ئیگی بذریعہ کمپیو ٹر کر نے کی منظوری دے دی ہے دفتر ہذا نے اس سلسلہ میں ایک انڈر ٹیکنگ اور ایک مکتو ب تر تیب دیا ہے جو ایف او ون فار م کا حصہ ہو نگے اور فا رم دفتر ہذا سے مفت حا صل کئے جا سکتے ہیں جملہ ملازمین فوری طو ر پر اپنے کوا ئف مکمل کرتے ہو ئے دفتر ہذا سے را بطہ کریں تا کہ انکی تنخواہو ں کی ادائیگی میں بہتر ی لائی جاسکے یہ با ت واضح رہے عارضی ملازمین کو ادائیگی 6,6ما ہ کی تو سیع کی بنیاد پر کی جا ئیگی جی پی فنڈ اور کی پہلی ادا ئیگی بذریعہ آف سائیکل ڈا ئر یکٹ اکونٹس میں شروع کر دی گی ہے تما م سینیزز اپنے کیس مکمل کر کے دیں اور برا ہ راست کمپیو ٹرائزڈ سے فا ئد اٹھا ئیں ۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)کشمیر پر یس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدار ت را جہ نعیم گل منعقد ہو ا اجلاس میں سینئر صحا فی حا فی مقصود احمد کی وا لد ہ محتر مہ کی وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کے بلند درجا ت کیلئے دعا ئے مغفر ت اور ورثا ء کیلئے دعا ئے صبرو جمیل کی گئی اجلاس میں طا رق محمود ثاقب ،عز یز الر حمن نا ز، نا صر شر یف بٹ ،چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ، ملک شوکت حسین اعوان ،ڈا کٹر طا رق محمود شا کر ،انصرز ما ن انصر ،شیراز پرو یز مشتاق ،چو ہدری عا طف اکر م ،چو ہدری ارشد محمود غازی ،را جہ وحید مراد ،فیصل صغیر شمیم ،مرزا ند یم اختر ،جہا نگیر احمد پاشا ،سلیم سا گر ،محمد یٰسین تبسم ،عا بد ذبیر ،ذیشان مصطفی اور را جہ حبیب الر حمن نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سا بق چیئر مین پبلک سیفٹی کمیشن ضلع راولپنڈ ی ،سا بق نا ئب نا ظم یو نین کو نسل 37راولپنڈ ی جمیل احمد مغل کی وا لد ہ ما جد ہ گزشتہ روز طو یل علا لت کے بعد خا لق حقیقی سے جاملی نمازجنازہ میں مسلم لیگ نو ن سٹی کے جنر ل سیکر ٹر ی مرزا ذبیر حسین ،کشمیر پر یس کلب بھمبر کے سیکر ٹر ی فنا نس مرزا ند یم اختر ،مرزا محمد صالح ،مرزا صغیر احمد ،وکلا ء ،صحا فیوں ،سول سوسائٹی عزیز واقارب اور سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔۔