نیویارک (جیوڈیسک) بان کی مون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی بنگلہ دیشی متنازعہ جنگی جرائم ٹربیونل نے 1971ء کے واقعات میں ملوث ہونے پر دی۔
ترجمان سٹیفن ڈوجریک نے معمول کی بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ سزائے موت کے خلاف ہیں خواہ وہ کسی بھی حالات میں کیوں نہ ہو۔
عالمی برادری بھی سزائے موت سے دور رہنے کے حق میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس سے متعلق ہم بنگلہ دیش سے اپنی تشویش کا اظہار بھی کریں گے۔