زیارت (نمائندہ) گورنمنٹ ہائی سکول تاندوانی چوتیر میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد ہوا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام رسول پانیزئی اورصدر پریس کلب زیارت محمد یعقوب کاکڑ ،مولوی نجم الدین و دگر کا کہنا تھا کہ زیارت کے تمام سکولوں میں پڑہائی اور نظم وضبط کے لحاظ سے بہتری نظر آنا شروع ہو گئی ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ پروقار تقریب ہے۔
ہماری یہ مشن ہے کہ تعلیم کو عام کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتائی برداشت نہیں کرینگے اور ہم یہ عہد بھی کرتے ہیں سکولوں میں موجود تمام مسائل کا مکمل خاتمہ کرینگے۔
۔صدر پریس کلب زیارت محمدیعقوب کاکڑ کا بھی کہنا تھا کہ طلباء ہمارا مستقبل ہے ان کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہی نہیں
بلکہ فرض بھی ہے غلام رسول پانیزئی کی تعلیم کے لئے کی جانے والی کوششیں انتہائی قابل تعریف ہے ہم ان کی تعلیم کے لئے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ان کے علاوہ آخر میں مولوی نجم الدین نے بھی خطاب کیا۔