آئی ایس او کے زیراہتمام ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں پارہ چنار، ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی اور پشاورمیں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں پرامن محب وطن پاکستانیوں پر فائرنگ کا واقعہ ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پارہ چنار میں ریاستی دہشتگردی کے واقع میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرکے طالبان کے مظالم کی یاد تازہ کر دی گئی ہے واحد کرم ایجنسی ہے جہاں پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے، لیکن ایف سی نے وہاں کے پرامن شہریوں پر فائرنگ کرکے اپنی بربریت کا کھلم کھلا اظہار کیا ہے۔

لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہسے ڈویژنل صدر علی کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور بے گناہ گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائیمقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات پاکستان و اسلام دشمن تکفیری عناصر کی ایک گھنائونی سازش کا حصہ ہیں جن کو روکنے میں وفاقی و صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے ہم نے ہمیشہ صبر واستقامت سے ظالمین کا سامنا کیا سینکڑوں شہدا کے لاشیں اٹھائے لیکن قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور اسلام آباد ،سکھر،کراچی ،فیصل آباد،کوئٹہ ،گلگت بلتستان ،ملتان، اور پشاور میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔