ایم ڈی کے ای ایس سی قتل کیس، بیوہ اور بیٹے نے ملزم کو شناخت کر لیا

MD,

MD,

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت میں شاہد حامد قتل کیس کے ملزم منہاج قاضی کو شناختی پریڈ میں شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے نے شناخت کر لیا ۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں ملزم منہاج قاضی کو سخت حفاظتی اقدامات میں لایا گیا ۔ شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے عمر شاہد بھی پولیس کی حفاظت میں عدالت آئے ۔ شناختی پریڈ سے قبل عدالت نے وکلا اور پولیس افسران کوکمرہ عدالت سے نکال دیا ۔

شناختی پریڈ کے دوران شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے عمر شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا ۔ ملزم نے عدالت سے شکایت کی کہ مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس اور رینجرز سے کہا کہ مجھ گولی مار دو ۔ شناختی پریڈ کے بعد عدالت نے شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔

شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹا بیرون ملک مقیم تھے وہ ملک آنے کے بعد پہلی مرتبہ عدالت پہنچے تھے ۔ شاہد حامد کو 1997 میں ڈیفنس کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا ۔ ملزم منہاج قاضی کے ساتھی صولت مرزا کو پھانسی ہو چکی ہے ۔