گزشتہ روز کھلی کچہری میں پیش ہونے والے چار افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) گزشتہ روز کھلی کچہری میں پیش ہونے والے چار افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج، محمد ابراہیم سمیت سات افراد کو لٹنے والوں، افتخار احمد کے والد کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں، محمد شفیق کو موبائل پر دھمکیاں دینے والے، پیپر دینے کیلئے سکول جانے والی طلبہ کو اغواء کرنے والے 8 افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مصطفی آباد میں کھلی کچہری کے دوران ڈی پی ا و قصور کو اپنی شکایات پیش کرنے والے چار افراد کی درخواستیں میرٹ پر ہونے کی تصدیق کے بعد مقدمات درج کر لئے گئے۔

جن میں محمد ابراہیم پک اپ پر سبزی لینے کیلئے قصور جا رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب پیچھے سے آنے والے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے محمد آبراہیم سے 5900روپے،افتخار علی سے 2300روپے موبائل فون، اصغر علی سے 12500روپے، ناصر علی سے 5300روپے ، عبدالستار سے 250روپے، منیر احمد سے 22000روپے چھین کر پیچھے کی طرف ہی فرار ہو ئے تھے، افتخار احمد کے والدامانت علی کو رکشہ سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنانے والے دلدار، سرفرازو دو نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، محمد شفیق کو ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے ،ایک لاکھ روپے جگا مانگنے ، انکار پر قتل کی دھمکیاں دینے والے نا معلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج، سکول پیپر دینے کیلئے جانے والی طلبہ کو خواتین سمیت 8افراد نے اغواء کر لیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق عذرا بی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیٹی (س)کو غلام رسول ، شیر محمد اس کی والدہ اور بیوی نے چار نا معلوم افراد کے ہمراہ ورغلا پھسلا کر اغواء کرکے لے گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے چار الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126