واں بھچراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لے دن رات کوشا ں ہیں ،مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ملک سے اندھیرے ختم ہو ں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل سیکرٹری انفارمیشن میانوالی، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل واں بھچراں رانامحمداصغر اور پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے فنانس سیکرٹری ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع میانوالی،ممبر پنجاب کونسل حکیم حاجی ملک مشتا ق احمد نٹال نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کرے گی۔
چند شرپسند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی لیکن ا نھیں حکومت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔جس طرح میا ں برادران دہشت گردی کے خا تمے اور کر پشن پر قابوں پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں انہیں د یکھ کر ہر محب وطن پاکستانی کو یقین ہو چکا ہے کہ اب پاکستان کو ایشیا ء کا ٹائیگر بننے سے کو ئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مخالفین کی ہر سازش عوامی خدمت سے ناکام بنا رہی ہے۔
موجودہ حکومت نے عوام اور جمہوریت کی طاقت سے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو امن کا گہوارہ اور اندھیروں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔