ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ٹیکسلا کا مظلوم اور بے کس خاندان انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، متاثرہ خاندان بمعہ بچوں کے اسلام آباد نیشنل پریس کلب جا پہنچا،مالک مکان نے بیٹی کو اغواء کیا، مقدمہ کی پیروی پر لاکھوں روپے لگ چکے،صاحب ثروت لوگ مدد کریں،غرین ہیں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ادھار لیکر مقدمہ پر لاکھوں خرچ کر چکی ہوں۔
کیا انصاف غریب کا حق نہیں،کیس پر گھر کا سامان بھی بک گیا جائیں تو جائیں کہاں ،میری مدد کی جائے کم از کم ظالم معاشرے میں بیٹی کو تحفظ فراہم کرسکوں،پولیس تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے پولیس نے میری مدد کی اور مالک مکان سے بیٹی کو بازیاب کرایا اب مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، غمزدہ ماں کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا مسلم کالونی کا رہائشی خاندان اپنی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچ گیا،مسلم کالونی ٹیکسلا کی رہائشی شازیہ بی بی نے انتہائی غمزدہ لہجہ میں اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ کرائے کے مکان میں رہتے ہیںاسکی بیٹی کو مالک مکان نے اغواء کیا،جسکا مقدمہ تھانہ ٹیسکلا میں درج ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضہ سے بیٹی کو بازایاب تو کرا لیا مگر اب کیس لرنے کی ہم میں سکت نہیں، گھر کا سامان بیچنے کے بعد لوگوں سے اب تک دو لاکھ سے زائد لگ چکے ہیں،خاوند مزدوری کرتا ہے جس سے بامشکل گھر کا گزر بسر ہوتا ہے،متاثرہ مجبور ماں نے صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں میری مدد کریں تاکہ میں اپنی بیٹی کو تحفظ فراہم کر سکوں ، اور مجرمانہ زہنیت کے حامل مالک مکان کو عبرت کا نشان بنا سکوں ، اس نے آبدیدہ آنکھوں سے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ میری کمزور آواز کو حکام بالا تک پہنچائیں ، میڈیا کے سوا میرا کوئی زریعہ نہیں کہ میں مظلوم اور بے کس ماں ظالموں کے سامنے ڈٹ سکوںاور کیس لڑ کر اسے اسکے نجام تک پہنچا سکوں۔