کراچی (اسٹاف رپورٹر) آٹھ سالہ جمہوریت میں معاشی دہشت گردی نے ملک کو کھوکلا اور عوام کو بھکاری بنا دیا ہے ۔حکمران غریب عوام کے بنیادی حقوق پامال کر کے دولت کے محل تعمیر کر رہے ہیں پاکستان کے کرپٹ اور بد عنوان سیاستدانوں کی معاشی دہشت گردی پناما لیک کے انکشافات کے بعد بے نقاب ہوگئی ہے ۔نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں نے ملک کو معاشی ترقی دینے کے بجائے معاشی ددہشت گردی سے دوچار کردیا ہے۔
جس کی وجہ سے عوام قرضوں تلے دب چکے ہیں اور ایک وقت کی روٹی کے حصول بھی نا ممکن ہو گیا ہے جب کہ جمہوریت کے نام پر عوام کو بیوقوف اور اُن کے حقوق غضب کرنے والے حکمران اور اُن کی اولادیں دنیا بھر میں آف شور کمپنیوں کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئیر رہنما طاہر حسین سید نے کہا کہ پرویز مشرف نے ملک کو معاشی ترقی دے کر عوام کو ناصرف قرضوں سے نجات دلائی تھی بلکہ عوام کا معیارِ زندگی بھی بلند ہورہا تھا اور ایک عام آدمی خوشحالی کی طرف اور ملک ترقی کی طرف رواں دواں تھا گذشتہ آٹھ سالوں میں نام نہاد جمہوریت نے عوام کو لوکل باڈی جیسے نظام کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم کیا ہوا ہے۔
طاہر حسین سید سیکریٹری انفارمیشن آل پاکستان مسلم لیگ (سندھ)