گوجرانوالہ: زہریلا مشروب پینے سے ماں سمیت چار بچوں کی حالت غیر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تھانہ کینٹ کے علاقہ لمبانوالی کا رہائشی طاہر شاہ گھر میں مشروب لے کر آیا جسے اہل خانہ نے کھانے کے ساتھ پیا۔

مشروب پیتے ہی بچوں کی ماں آمنہ ، زنیرہ ، شہزاد ،اسامہ اور فرخان کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی۔

اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرین کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا۔