لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ سنگر الکا یاگنک ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے شومیں پرفارمنس کے لیے پاکستان نہ آسکیں۔ جس کے بعد شو آرگنائزرز نے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خاں کو پرفارمنس کے لیے سائن کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی شب کراچی کے ایک فائیواسٹارہوٹل میں منعقد کیے جانے والے شوکے لیے بالی وڈ سنگرالکایاگنک کوپرفارمنس کے لیے سائن کیا گیا تھا لیکن ایک طرف انھیں ویزہ نہ ملا اوردوسری جانب وہ تیرہ برس بعد پھر امید سے ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے پاکستان میں اپنے آرگنائزرز کوباقاعدہ آگاہ کر دیا تھا۔
الکا یاگنک کی جگہ راحت نے پرفارم کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔