عباس پور میں مختلف مقامات پر شکایات محکمہ برقیات کے ملازمین کی من مانیاں جاری

Electricity

Electricity

عباس پور (کامران ارشد) عباس پور میں مختلف مقامات پر شکایات محکمہ برقیات کے ملازمین کی من مانیاں جاری تفصیلات مطابق عباس پور دھڑیاں میں اگر فیوز اُڑ جائے تو اُس کو لگانے کے لیے کئی دن گزر جاتے ہیں عوام علاقہ کے مطابق محکمہ برقیات کے ملازمین کے کانوں سے جوں تک نہیں رینگ رہی ۔محکمہ برقیات کے ملازمین کی غفلت اور من مانی کی وجہ سے گاوں دھڑیاں کے اندر رات سے اب تک بجلی بحال نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے گرمی کی شدد کی وجہ سے عوام بلبلا اُٹھے ہیں۔

عوام علاقہ کا کہنا ہے پہلے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینا محال تو کیا ہو ا تھا مگر اب ملازمین کی من مانی کی وجہ سے ہمارے بچوں کا مستقبل بھی داو پر لگ چکا ہے رات بھر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے ،بچیاں تعلیم حاصل نہیں کرسکتے۔

رات بھر اندھیرہ ہونے کی وجہ سے جہاں دن بھر محنت مزدوری کر کے گھر آتے ہیں آگئے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گرمی میں بغیر پنکھے کے سونا پڑ رہا ہے اُنھوں نے متعلقہ انتظامیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔