چین : مختلف ٹریفک حادثات میں 14 افراد ہلاک، 50 زخمی

Accident

Accident

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں چودہ افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہو گئے۔

صوبہ ہنان میں ٹرک اور بس میں تصادم سے نو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چوبیس زخمی ہیں۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسرے حادثے میں چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔