بنگلہ دیش : آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی

Lightning

Lightning

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ اڑتالیس گھنٹے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی۔

مرنے والوں میں اکثریت کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کی ہے۔ بنگلہ دیش میں مارچ سے اب تک 90 افراد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

جبکہ 2015 میں اکاون افراد ایسے حادثوں کا نشانہ بنے۔