پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالخالق مروت کا ضلع ملیر کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء بلدیہ ملیر کے نامزد وائس چیئر مین عبدالخالق مروت نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع ملیر کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا ئیں گے ضلع ملیر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا کر شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا۔

عوامی کی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی پیپلز پارٹی کا ویژن ہے اور انشاللہ باہمی تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچائوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹی نمبر7ضلع ملیر کے نو منتخب کونسلر اقبال محمد خان ،تاج محمد ،شہباز نیازی اور عبدالقیوم سلیمان خیل کے ہمراہ ظفر ٹائون ،قذافی ٹائون ،قائد آباد ،صمدانی ٹائون ،فیوچر کالونی اور مانسہرہ کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا عبدالخالق مروت نے کہاکہ انشا اللہ قیادت کے ویژن پر عمل کرکے عوام کو سہولت اور ضلع کی ترقی کو فروغ دیا جائیگا۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے مربوط نظام عمل میں لایا جائیگا بلدیہ ملیر کے افسران اور منتخب نمائندے باہمی تعاون و مشاورت کے ساتھ عوامی تجاویز کی روشنی میں ترقی اور خوشحالی کا نئے سفر کا آغاز کرینگے ۔ضلع ملیر کے چپے چپے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا۔