ریاض (جیوڈیسک) سعودی دُلہا نے ’’ہنی مون‘‘ پر پستول ساتھ لے جانے پر دلہن کو طلاق دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے باحا میں دُلہا اپنی نئی نویلی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون کے لیے گیا جہاں بیوی کے بیگ سے پستول نکلنے پرشدید غصے کی حالت میں آکر بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران لڑکی کے والد نے لڑکے بہت سمجھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے لڑکے کو بتایا کہ پستول لڑکی کے چچا نے اس کو تحفے کے طور پر دی تھی لیکن وہ اپنی ضد پر ہی اڑارہا اور لڑکی کو طلاق دے بیٹھا۔