بھمبر کی خبریں 16/5/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جیت ہار سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرتا ہوں 2006 میں الیکشن جیت کر بھمبر کو MUST یونیورسٹی کا کیمپس دیا علاقہ میں تعمیر وترقی کے کام کروائے جبکہ 2011 میں الیکشن ہار کر بھی حلقہ کے عوام کو 16تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کروا کر غریب عوام کی اولاد کو گھر کی دہلیز تک تعلیمی سہولتیں باہم پہنچانے کی کوشش کی آج تعلیمی پیکج کی مخالفت کرنے والے کس منہ سے تعمیروترقی کے دعویدار بنے بیٹھے ہیں سہولویں صدی میں جب ہندوستان میں تاج محل بن رہا تھا برطانیہ میں آکسفورڈیونیورسٹی تعمیر ہو رہی تھی یہی وجہ ہے کہ برطانیہ ویلفیئر سٹیٹ بن گیا جبکہ ہندوستان آج بھی غربت کی چکی میں پس رہا ہے تعلیم کے حصول کو ہر شہری کیلئے ممکن بنانا اور غریب امیر ہر فرد کیلئے صحت کی سہولتیں باہم پہنچانا میرا خواب اور مشن ہے اس لیے مقدور بھر کوشش جاری رکھوں گا ان خیالات کااظہار سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی اور امیدوار حلقہ سات بھمبر چوہدری انوار الحق نے ڈھوک للیاں کے مقام پر عظیم الشان میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ رکاوٹ مخالفتوں کے باوجود تعلیمی پیکج دیااور 4ڈگری کالج ،4ہائی سکول اور 8مڈل سکول حلقہ کی عوام کو تحفہ میں دیے کشمیریوں کے حقوق کیلئے وفاقی حکومت کیساتھ کشمیریوں کا مقدمہ پوری جرات اور استقامت کیساتھ لڑا ہر طرح کا پریشر برداشت کیا سیاسی کیریئر کے خاتمے کی دھمکیاں دی گئیں لیکن حق سچ ،انصاف اور ریاستی عوام کے حقوق کیلئے پوری استقامت اور استقلال کیساتھ اپنا موقف پیش کیا اور مظلوم اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا الیکشن صرف ذات کیلئے ذاتی مفاد کیلئے یا کاروبار کے طور پر نہیں لڑتا غریب اور مظلوم کے حقوق کی خاطر لڑتا ہوں میرے الیکشن لڑنے سے ہی حلقہ بھمبر میں توازن قائم ہے ماؤں ،بہنوں بیٹیوں کی عزت و عظمت اور چار دیواری محفوظ ہے ورنہ مخالفین کی گندی سیاست سے حلقہ کا ہر شخص واقف ہے آپ ووٹ اہل شخص کو دیں اور اللہ تعالیٰ کوحاضر و ناظر جان کر حلقہ کی بہتر خدمت کرنے والے شخص اور غریب کے مخافظ کو دیں حاکم چننے کا اختیار اللہ تعالیٰ نے ‘آپ کو چنا ہے جس طرح کے نمائندے کا انتخاب کریں آئندہ پانچ سال اسی طرح کے ماحول میں گزاریں گے اس سے قبل ڈھوک للیاں پولنگ اسٹیشن چوہدری محمد ریاض ،چوہدری محمد انور،محمد ارشد ،چوہدری لیاقت علی،چوہدری کامران خان ،چوہدری نعیم اقبال ،چوہدری وقار احمد،چوہدری فہیم اقبال ،چوہدری علی انور ،چوہدری حسن علی،نے مسلم لیگ ن چھوڑ اور چوہدری طارق فاروق کا ساتھ چھوڑ کر چوہدری انوار الحق کے کارواں میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہاکہ چوہدری انوار الحق تعلیم دوست ،حق سچ اور انصاف کی سیاست ،مظلوم کی دادرسی سے متاثر ہو چوہدری انوارالحق کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ پولنگ اسٹیشن ڈھوک للیاں سے شاندار کامیابی حاصل کرکے چوہدری انوار الحق کی جیت میںاپنا حصہ ڈالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)اوباش نوجوانوں کا مسافر بس پر ڈنڈوں ،چھریوں اور ٹوکوں سے حملہ ڈرائیور ہیلپر سمیت متعدد مسافر زخمی دوکانداروں اور مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے 3اوباشوں کو پکڑ لیا جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اوباشوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے عوام علاقہ کا آئی جی پولیس ،ڈی آئی جی اور ایس پی بھمبر سے مطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز کہاولیاں بنڈالہ سے بھمبر آنے والی مسافر بس جب پہونہ موڑ کے قریب پہنچی تو وہاں پر موجود کچھ لڑکے بس میں سوار ہوگئے اور بس عملہ اور مسافر خواتین سے بد تمیزی شروع کر دی جس پر بس کے عملہ نے انہیں ایسا کرنے سے روکا تو محمد ارسلان نامی نوجوان نے فون کرکے اپنے بقیہ موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کو بس کو روکنے کا کہا جس پر بس عملہ نے بس کو بھگا نا شروع کر دیا موٹر سائیکل سواروں نے تعاقب کرکے بس کو ثاقب منیر شہید چوک بھمبر کے قریب روک کر ڈنڈوں ،آہنی راڈو اور قریب ہی قصاب کی دوکان سے ٹوکے اور چھریاں لیکر بس کے عملہ اور مسافروں پر حملہ کر دیا جس سے متعدد مسافر اور بس کا عملہ زخمی ہو گئے جبکہ اوباشوں نے بس کے شیشے توڑدیے اور عملہ سے نقدی 50ہزار روپے کے قریب چھین کر فرار ہو گئے موقع پر موجود مقامی لوگوںنے 3اوباشوں نعمان اخترولد محمد اختر ،سراج افضل ولد محمد امجد ساکن فتح پور،کوٹلہ اور محمد رفیق کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ محمد ارسلان ساکن بھمبر ،محمدندیم ولد محمد رزاق ،اسد ولد محمد اسلم ،علی ولد محمد منظور ،عامر ولد محمد سلیم ،حمزہ سلیم ولد محمدسلیم ،حسنین رضا ولد سلیم رضا اقوام راجپوت ساکنان کوٹلہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بھمبر کے اہلکاران موقع پر پہنچ گئے ملزمان کے زیر استعمال 3موٹر سائیکلیںضبط کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر نے شہر میںبلاتحصیص ترقیاتی کام کروا کر شہریو ںکے دل جیت ہیں ہر گلی ہر محلے میںایڈمنسٹریٹر کے کام خود بول رہے ہیں نظر آ رہے ہیںاگر کسی کو نظر نہیں آتے تو وہ اپنی آنکھوں کا علاج کروائے ان خیالات کااظہار سابق ممبر ضلع کونسل اور بھمبر شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد یوسف آف درائیاں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیاانہوںنے کہاکہ موجودہ ایڈمنسٹریٹر کا تعلق راجپوت برادری سے ہے اس لیے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محض تنگ نظری کی بنیاد پر مخالفت کررہے ہیں ورنہ اگر طارق فاروق کے 30سالہ دور اقتدار اور شاہد انور کے ایک سال سے کم دور ایڈمنسٹریٹر شپ کا جائزہ لیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نظر آتا ہے محض برادری ازم اور پسند و نا پسند کی بنیاد پر کسی کی کارکردگی پر کیچڑ اچھالنا قابل مذمت ہے مخالفین اپنے اندر برداشت پیدا کریں اور خود کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ لوگ انکی کارکردگی کو بھی سراہیں محض دوسروں کی کارکردگی سے جلنے سے عوامی حمایت حاصل نہیں ہوتی شاہد انور نے بلا تحصیص کام کیے اسی لئے طارق فاروق کو اپنے قریبی ساتھی اور ن لیگ کے سپورٹر آج اپنی جماعت ن لیگ اور طارق فارو قکا ساتھ چھوڑ کر راجہ ذوالقرنین خان ،چوہدری انوار الحق اور شاہد انور کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں اور انشاء اللہ چوہدری انوار الحق کی کامیابی یقینی ہے اور راجہ شاہد انور تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) آزاد کشمیر کے وزیر ہائوسنگ و فزیکل چوہدری پرویز اشرف نے گزشتہ روز یونین کونسل ملوٹ میں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ملوٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز محترمہ انجم افشاں نقوی اور دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر حکومت کا ملوٹ آمد پر تاریخی استقبال کیا گیا اور خیر مقدمی بینرز سے علاقہ کو سجایا گیا جس کے تمام تر انتظامات پرنسپل سمیرا اختر اور مقامی لوگوں نے کیے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے حلقہ ایل اے 5میں بلا تحصیص برادری بہت سے ترقیاتی کام کروائے ہیں جس میں علاقہ میں ٹریٹمنٹ ،واٹر پلانٹ اور ملوٹ میں پل کا کام بھی شروع کرا دیا ہے اس حلقہ میں تعلیمی پیکج میں 2انٹر کالجز اور ایک گرلز مڈل سکول کو گرلز ہائی سکول ترقیاب کیا گیا انٹر کالج ملوٹ کے افتتاح کے موقع پر قومی ترانہ اور کشمیری ترانہ اور ٹیبلو بھی ادارہ کی طالبات نے پیش کیا جبکہ ڈویژنل ڈائیریکٹر انجم افشاں نقوی نے انٹر کالج کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا اور ادارہ ہذا کی پرنسپل سمیرا اختر کے حوالے کیا پرنسپل سمیرا اختر نے اپنے خطاب
کے دوران ادارہ ہذا میں سٹاف کی کمی اور مسائل کا بھی ذکرکیا اور پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا افتتاحی تقریب میں سٹی صدر پیپلز پارٹی راجہ محمد افضل خان آف ملوٹ، ڈپٹی ڈویژنل ڈائیریکٹر محترم طاہرفاروق،ڈی ای او زنانہ بھمبر خالدہ پروین کے علاوہ عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ عقیلہ بانو نے سر انجام دیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) چو ہدری محمد اصغر گھوٹاں مر کز ی را ہنما تحر یک انصا ف نے کہا کہ 19مئی کو بھمبر میں ہونیوا لا جلسہ تحر یک انصا ف کا پاور شو ہوگا حلقہ سما ہنی کے عوام جلسہ عا م میں بھر پور شر کت کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے سما ہنی کے مختلف مو ضع جا ت میں عوامی را بطہ مہم کے دو را ن لو گوں سے با ت جیت کے دو ران کیا انہوں نے کہا کہ19مئی کو بھمبر میں تحر یک انصا ف اپنی بھر پور سیاسی طاقت کا مظا ہر ہ کر ے گی عوام اپنے قا ئد عمرا ن خا ن اور بیر سٹرسلطا ن محمود چو ہدری کا بھر پو ر فقید المثا ل اور تاریخی استقبا ل کر یں تحر یک انصا ف پا کستا ن او ر آزادکشمیر میں حقیقی تبد یلی کا نشان ہے عوام ووٹ کی طاقت سے آئند ہ تحر یک انصا ف کے ہا تھ مضبو ط کر یں تا کہ کئی عشروں سے مسلط کر پٹ ٹو لوں سے نجا ت حاصل ہو سکے19مئی کو حلقہ سماہنی کے عوام جلسہ عام میںبھر پور شرکت کر یں گے اور تحر یک انصا ف کی کا میا بی کی بنیاد رکھیں گے 19مئی کو چیئر مین تحر یک انصا ف عمرا ن خا ن اور قا ئد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کا شا ندا ر اور فقید المثا ل استقبا ل کیا جا ئیگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )تحر یک انصا ف آزادکشمیر کے مر کز ی ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹر ی ،امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر ڈا کٹر انعام الحق چو ہدری نے کہاکہ 19مئی کو تحر یک انصاف کا بھمبر میں جلسہ مخا لفین کی نیند یں حرا م کر دے گا کا میا ب اور تا ریخی جلسہ نہ صرف بھمبر بلکہ آزادکشمیر بھر کی سیاست کا نقشہ بد ل دے گا بھمبر کے عوام دل سے عمران خا ن کاسا تھ دینا چا ہتے ہیں تحر یک انصاف ہی عوام کی نما ئند گی کر سکتی ہے عوام دشمن سیا ستدا نوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور ان کا عبر تنا ک انجا م جلد آنیوا لا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے 19مئی کو بھمبر میں تحر یک انصا ف کے ہونیوا لے جلسے کے حوالے عوام را بطہ مہم کے دو را ن کیا انہوں نے کہا کہ19مئی کا بھمبر میں تحر یک انصا ف کا جلسہ بھمبر کی تا ریخی کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا جس میں بھمبر کے عوا م ہزا روں کی تعداد میں شر کت کر یںگے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام روایتی اور آزما ئے ہو ئے سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں بھمبر کے عوام اور نو جوان حقیقی معنوں میں تبد یلی لا نا چا ہتے ہیں عوام اور نو جوا ن عمرا ن خا ن کا دل سے سا تھ دینا چاہتے ہیں تا کہ پا کستان اور آزادکشمیر سے کر پٹ حکمرا نوں کا خا تمہ ہو انہوں نے کہا کہ میرے مخا لفین بھمبر میں کشمیر کو نسل اور ایم ایل اے فنڈز سے لوگوں کے ضمیر خر ید نے کی کوشش کر رہے ہیں بھمبر میں کشمیر کو نسل اور ایم ایل اے فنڈز کا نا جائز استعما ل ہو اہے بھمبر کے عوام ان فنڈز کا حساب چا ہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام آزمائے ہو ئے عوام دشمن سیاستدانوں سے جا ن چھڑا نا چا ہتے ہیں اور حقیقی تبد یلی کیلئے تحر یک انصا ف اورعمرا ن خا ن کیساتھ شامل ہو رہے ہیں 19مئی کو بھمبر میں تحر یک انصا ف کا جلسہ بھمبر کی تا ریخ کا سب سے بڑ ا جلسہ ہو گا جس میں ہزا روں افراد شر کت کر کے تحر یک انصا ف کیسا تھ اپنی وا بستگی کا ثبو ت دینگے اور بھمبر کی تینوں نشستوں پر تحر یک انصا ف کی کا میا بی کی نو ید دے گے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) انجمن قانو ن گو ئیاں و پٹو اریاں کے مر کز ی صدر را جہ مظہر اقبا ل کا چار روزہ مظفر آباد اور نیلم کا تنظیمی دورہ مکمل ضلعی اور تحصیل عہد یدارا ن اور ممبرا ن سے ملاقا تیں تنظیمی امو ر اور مسائل پر گفتگو تفصیلا ت کے مطا بق انجمن قانو ن گو ئیاں وپٹو اریاں کے مر کز ی صدر را جہ مظہر اقبا ل نے اپنا چا رروزہ دو رہ مکمل کر لیا اپنے تنظیمی دو رے کے دو را ن انہوں نے ضلع مظفر آباد اور ضلع نیلم کے ضلعی اور تحصیل عہد یدا را ن وممبرا ن سے الگ الگ ملاقا تیں کی مظفر آباد،پٹیکہ اٹھمکا م ،سادرہ میں عہد یدا را ن وممبران سے تنظیمی امو ر اور درپیش مسائل پر گفتگو کی اور ساتھ ہی ووٹر فہرستوں کی تیاری کے حوالے پیش آنیوا لے مسائل اور ووٹر فہر ستوں کے کا م کی بند ش کے حوالے سے تفصیلی غو ر وغوض کیا ضلعی اور تحصیل تنظیموں کے عہد ید ارا ن نے الیکشن کمشنر کی طرف سے انتہائی کم معاوضہ دینے پر مر کز ی صدر کی طرف سے ووٹر فہر ستوں کی تیاری کا کا م نہ کر نے کی کا ل کی مکمل حما یت کا اعلا ن کیا اور مر کز ی تنظیم کیساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔