وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

Captain Safdar

Captain Safdar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے نوابزادہ صلاح الدین نے الیکشن کمیشن میں کیپٹین صفدر کی اہلیہ مریم نواز کے اثاثے مکمل درج نہ کروانے کے خلاف پیٹیشن دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوحداری کارروائی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو نا اہل قرار دے ، اگر الیکشن کمیشن نے بات نہ سنی تو عدالت سے رجوع بھی کیا جا سکتا ہے۔