ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستانی طالبہ نے اعلی تعلیمی قابلیت کے بل بوتے پر تیرا گولڈ میڈل حاصل کر کے بھارتی طالبہ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا،ڈاکٹر اقصیٰ ابرار نے تمام مضامین میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیرا گولڈ میڈل لینے کا بڑا عالمی ریکارڈ بنایا۔
ڈاکٹر اقصی ابرار نے ایم بی بی ایس کی ڈگری کوہاٹ میڈیکل کالج سے حاصل کی،قبل ازیں تیس سا لہ بھارتی طالبہ نشاء نے دس گولڈ میڈل حاصل کر کے عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل کیا تھا،جسے پاکستانی طالبہ اقصیٰ ابرار نے تیرا گولڈ میڈل حاصل کر کے توڑ دیا،اور تعلیمی میدان میں پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند کیا۔
گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبہ اقصیٰ ابرار کے والد محمد ابرار زرعی ترقیاتی بنک میںاعلیٰ عہدے پر فائز ہیں،عالمی ریکارڈ کی حامل طالبہ اپنے والدین کے ساتھ ٹیکسلا کے علاقہ کوہسار کالونی میں رہائش پذیر ہیں،اپنی کامیابی پر رب العزت کا شکر بجا لاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ محنت لگن اور جستجو سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انکی کامیابی والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے اقصیٰ ابرار نے ایم بی بی ایس کی تعلیم میں تیرا گولڈ میڈل حاصل کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ لڑکیاں کسی طرح بھی لڑکوں سے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں،طالبہ نے یہ اعزاز حاسل کر کے والدین کے ساتھ ساتھ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
اقصیٰ ابرار میڈیل کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ہاوس جاب کر رہی ہیں، اقصیٰ ابرار کا کہنا ہے کہانکی طرح دیگر لیڈیز ڈاکٹرز شادی کے بعد گھر میں بیٹھنے کی بجائے ملک و قوم کی خدمت کریں۔
انکے والد محمد ابرار کا کہنا تھا کہ انکی بیٹی شروع سے ہی ہونہار تھی اور اس نے اپنی قابلیت سے ثابت کردیا کہ لگن حوصلہ اور جہد مسلسل سے انسان وہ مقام بھی حاصل کرسکتا ہے جسے وہ صرف ایک خواب سمجھتا ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038