کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی نیشنل فٹ بال کلب کا سالانہ اہم اجلاس زیر صدارت جنرل سیکریٹری ماسٹر سید نجم الحسن منعقد ہوا جس میں کلب کے تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی ۔
اجلاس میں کثرت رائے سے کورنگی نیشنل فٹ بال کلب کا کپتان انیس الرحمن ،نائب کپتان عبداللہ اور فیلڈ کپتان سعید الرحمن کو منتخب کیا گیا ۔
اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں نے اپنے انتخاب پر تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کلب کی ترقی اور کھیل کی بہتری کے عزم کا اظہار کیا ۔