KMC کے ایڈمنسٹریٹر لیئق احمد کی ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر مبارک باد

Cricket

Cricket

کراچی: نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیااس میچ کی خصوصیت نوید ملک کی آل راونڈ کارکرداگی محمد شعیب سینئر اور تابش اکرم کی شانداربولنگ تھیں اس میچ میں آڈٹ اسپارٹنس نے رمیٹینس رائیڈرز کو 62 رنز سے شکست دے دی آڈٹ الیون نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر128 رنز بنائے نوید ملک نے 42 عثمان اظہر نے 24 ہارون کلیم نے 20رنز اسکور کئے تابش اکرم نے 22 رنز کے عوض 4 سلمان رفیق نے 20 رنز کے عو ض 3 جبکہ یوسف صادق اورہارون رستم ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں رمیٹینس الیون فاسٹ بولر محمدشعیب اور آل راونڈ ر نوید ملک کی تباہ کون بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکئی اور پوری ٹیم 66 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی سوائے علی فاروقی 21 رنز کے علائوہ کوئی بلے باز تباکن بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکامحمدشعیب نے تین اوورز میں 9 رنز دے کر 4 نویدملک نے10 رنز کے عوض 3 محمدشیعب جونیئر نے 11 رنز کے عوض 2 اور ہارون کلیم نے ایک وکٹ حاصل کی اس میچ میں آڈٹ گروپ کےEVP عبدالواحید سیٹھی مہمان خصوصی تھے جبکہ اویس اسد خان ،سعید آزاد ،انورفاروقی ، غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان ، اور نجیب عذیز بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں بدھ ، جمعرات ، اور جمعہ کو آرام کا دن ہوگادرین اثنا ایڈمنسٹریٹر KMC لیئق احمدنے نیشنل بینک سی ایس آرڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو اس شاندا ر ٹورنامنٹ کے انعقاد پر دلی مبارک باد دی ہے او رایک پیغام میںانہوں نے کہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کر اچی کے شہریوں کو صحت مندتفریح کے مواقع مسر آئے ہیں اور یہ بڑی خوشی کا مقام ہیں کے پورے پاکستان سے نیشنل بینک کے آفسران اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں رہے ہیں لیئق احمدنے ٹورنامنٹ کی میڈیا کمیٹی کے اراکین غلام محمدخان اور عظمت اللہ خان کو ٹورنا منٹ کے بہترین کوریج پر مبارک باد دی اور KMC کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔