پیرمحل (نامہ نگار) احاطہ ہتھیانے کے لیے تین افراد کا خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد ہاکی اور آہنی راڈ سے خواجہ سرا کو شدید زخمی کر ڈالا تفصیل کے مطابق سی پلاٹ بلال کالونی کے رہائشی نذیر حسین عرف میاں نیلی ولد حاجی فیض جوکہ ناچ گاکر اپنا پیٹ پالتا ہے کو تین کس موٹرسائیکل سوار فوجی شکور ولد اللہ دتہ ، محسن ولد فوجی شکو ر ساکنان چک338گ ب ڈھولن ، لطیف ولد عارف نے ہاکی اور آہنی راڈ سے حملہ کرکے شدید زخمی کرڈالا اور فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) تلاش گمشدہ ،،،ذوالفقار عرف بھٹوعمر75سال چک نمبر760گ ب سے مورخہ10-5-2016کو گھر سے گیا واپس نہیں آیا جس صاحب کو ملے فون نمبر 0340-1691760-0345-9151760 پر اطلاع کرے یا پہنچاکر شکریہ کا موقع دے نورزمان ولد اللہ دتہ قوم سیال چک نمبر760 گ ب تحصیل پیرمحل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) انصاف موٹرسائیکل رکشہ یونین کی پانچویں یوم تاسیس پر پروقار تقریب کااہتمام مہمان خصوصی ڈاکٹر کشف ریاض اللہ سماجی شخصیت سمیت میڈم خورشید انصاری اور ضلع بھر سے موٹرسائیکل یونین کے عہدیداروں کی شرکت تفصیل کے مطابق پیرمحل انصاف موٹرسائیکل رکشہ یونین کے پانچویں یوم تاسیس پر مقامی ہوٹل میں پروقا رتقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر کشف ریاض اللہ سیاسی سماجی شخصیت سمیت ضلعی صدر میڈم خورشید انصاری ، شیخ فاروق آف جھنگ ، ملک محمد آصف ، محمد اکرم شیرازی صدر نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا ڈاکٹر کشف ریاض اللہ سیاسی سماجی شخصیت نے کہا محنت کش اللہ کا دوست ہے مگر محنت کش کا استحصال ہونے کے باعث محنت کش اپنے حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہارجاتا ہے مگر بے رحم معاشرہ کے ظالم حکمران محنت کشوں کو حقوق دینے کی بجائے ان کے روزگار پر طرح طرح کے ٹیکسز عائد کرکے اور پابندیاں عائد کرکے روزی روٹی سے محروم کرنے کے درپے ہیں آج اگر نچلی سطح سے محنت کش ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کے حقوق نہیں چھین سکتی اس موقع پر میڈم خورشید انصاری ضلعی چیئرمین نے کہا کہ پانچ سال قبل محنت کشوں کے حقوق کے لیے تنظیم کی بنیاد رکھ کر ہم نے ایک عام موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور کو اپنے حقوق کے حصول کی جانب منزل دکھائی اس کا دائر ہ اب ضلع بھر میں پھیل چکا ہے اس موقع پر ملک محمد آصف ضلعی صدر نے کہا کہ ہم سب مل متحد ہوکر اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں مگر اس کے لیے اتحاد یگانگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کاگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل کے امتحانی مراکز کا دورہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات سمیت طلبہ کو پانی مہیاکرنے کی ہدایت تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے سیکورٹی اور طلبہ کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا امتحانی سنٹر میں طلبہ کو پانی مہیاکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرامن ماحول مہیاکرنے کی ہدایت کی۔