بدین (عمران عباس) 2016 امریکا میں پرنٹ اخبارات کا آخری سال ہے، 70 فیصد پرنٹ میڈیا امریکا میں ختم ہو چکا ہے، اب وقت آن لائین صحافت کا ہے۔ صحافی جدید فون اور اسکے سافٹ ویئرز کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں ان خیالات کا اظہار سی آر ڈی پی کے سینئر ٹرینر اعزاز سید نے بدین کے صحافیوں کے لئے سینٹر فار پیس اینڈ انشیٹو کے زیر اہتمام منعقدہ فزکل سیفٹی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافی انفارمیشن اور خبر کا فرق محسوس کریں جو انفارمیشن تحقیق یا فالو اپ اسٹوری کرنے پر مجبور کرے وہ خبر ہے اور صحافی کا ری ایکشن خبرکی اہمیت اور گہرائی بتاتا ہے۔ صحافی کبھی بھی صحافتی پروٹوکول نظر انداز نہ کریں کیونکہ پاکستان میں اب تک جن بھی صحافیوں کے ساتھ اغوا اور قتل سمیت دیگر معملات ہوئے ہیں اسکی بنیادی وجہ بھی یہی ہے ۔ چھوٹے شہروں میں مسائل کے حل کے لئے فورم موجود نہیں جسکی وجہ سے صحافی بے باکی دیکھانے سے گریز کریں۔ صحافیوں کو معلوم ہوتا ہے کہ خبر فائل ہونے کے بعد ری ایکشن کہاں سے آئے گا لہاظا سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرامد ہی صحافی کی زندگی اور سلامتی کا ضامن ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں بم دھماکے اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں فرسٹ ایڈ دینے کی بھی تربیت فراہم کی گئی جبکہ دو روزہ ورکشاپ مکمل ہونے پر صحافیوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔